تأثرات

by Other Authors

Page 417 of 539

تأثرات — Page 417

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 379 صد سالہ خلافت احمد یہ جوبلی اور جماعت احمدیہ کی مساجد نیز طبی اور تعلیمی خدمات میں مساعی : جماعت احمد یہ دنیا بھر میں محض اللہ مساجد کی تعمیر تعلیمی ادارے، ہسپتال اور طبی ادارے قائم کرنے نیز رفاع عامہ کے دیگر کام کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتی۔دنیا بھر میں عموماً اور افریقہ کے دور دراز ممالک میں خصوصاً جماعت احمدیہ نے ایسے علاقہ جات میں مخلوق خدا کی خدمت میں نئے میدان سر کیے ہیں جہاں عام طور پر لوگ جانے سے گھبراتے ہیں۔چنانچہ سال 2008 ء جو جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ہے اپنی بے شمار اور ان گنت برکات لے کر آیا اور افضال و انوار الہی برساتا ہوا ان مٹ نقوش چھوڑ گیا۔آیئے ان نقوش میں اُبھرنے والی برکات کا تذکرہ کرتے ہیں۔صد سالہ خلافت احمد یہ جوبلی کے سال 2008ء میں دنیا کے نئے ممالک میں نفوذ احمدیت : ہر روز طلوع ہونے والا سورج کسی نہ کسی نئی جگہ جماعت احمد یہ پر ہونے والے خدا کے افضال وانوار کی نئی تصویر لے کر اُبھرتا ہے۔2008ء خلافت جو بلی کا سال تھا اس سال میں کئی ایک نئی جگہوں پر جماعت احمدیہ کا نفوذ ہوا۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اس کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: و گزشتہ سال تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے 189 ممالک شامل ہو چکے تھے اور اس سال میرا خیال تھا کہ شاید کوئی ایک آدھ ملک شامل ہو جائے۔دعا بھی تھی اور بار بار میں وکیل التبشير صاحب سے اس بارہ میں استفسار بھی کرتا رہا اور پوچھتا بھی رہا۔جن جماعتوں کے سپرد یہ کام تھا ان کو بھی توجہ دلائی جاتی رہی۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور اس سال پھر اللہ تعالیٰ نے چار نئے ممالک میں جماعت احمدیہ کا پودا لگا دیا۔یہ ممالک ہیں تاجکستان، Tuvalu ، آئس لینڈ اور Latvia اور اس طرح اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ 193 ممالک میں پھیل چکی ہے۔“ (جلسہ سالانہ یو کے۔دوسرے دن کا خطاب۔فرمودہ حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالی۔بتاریخ 2008-07-26)