تأثرات

by Other Authors

Page 355 of 539

تأثرات — Page 355

317 تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء خلافت کی تعمیل کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔اے ہمارے رب! ہم کمزور اور نا تواں ہیں لیکن تیرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی ترویج اور اشاعت کے لیے آنے والے مسیح و مہدی علیہ السلام کے غلام اور جاں نثار ہیں۔اے ہمارے رب ! اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اپنے مسیح اور مہدی علیہ السلام کے صدقے ہم پر رحم فرما اور ہمیں اپنے اس عہد وفاداری کو پورا کرنے کے لیے قوت اور طاقت عطا فرما۔آمین یا ارحم الراحمین۔آمین سید ناومرشد نا! خوشی اور مسرت کے اس موقع پر ہم اپنے دلوں میں خوشی اور مسرت کے ساتھ ساتھ غم کی ایک لہر بھی پاتے ہیں۔حضور ! ہم پاکستان کے احمدیوں نے خلافت کے زیر سایہ پرورش پائی ہے اور ہمارا بچپن خلافت احمدیہ کی گود میں گزرا ہے اور ہم ہر وقت اپنے سروں پر خلافت کی بلاواسطہ نگرانی کے عادی اور خلافت کے فیضان سے براہِ راست فیض یاب ہونے کے خوگر ہیں جبکہ گزشتہ تقریباً ربع صدی سے ہم خلافت احمدیہ کی اپنے درمیان موجودگی سے محروم ہیں اس محرومی پر ہمارے دل دردمند اور ہماری آنکھیں گریاں ہیں اور ہمارے دل ہمہ وقت خدا تعالیٰ کے حضور فریاد کناں ہیں کہ خدائے قادر و مقتدر لَرَادُّكَ إِلى مَعَادٍ کے وعدے کو پورا فرماتے ہوئے ہمارے امام ہمارے مرشد اور ہمارے محبوب کو دوبارہ ہمارے درمیان لائے اور ہماری آنکھیں اس کو اپنے درمیان دیکھ کر ٹھنڈی ہوں اور ہمارے دل اس کے دیدار سے فرحت پائیں۔اے ہمارے رب! ہم دور افتادگان پر رحم فرما۔ہم مہجوروں کی فریاد سن اور ہم فرقت زدوں کو وصل محبوب سے شاد کام کر۔آمین! سید نا و امامنا! حضور سے دُوری کی وجہ سے ہم اُداس تو ضرور ہیں مگر مایوس نہیں۔ہم غم زدہ اور دل گرفتہ بھی ہیں مگر اس کے ساتھ ہی ہمارے دل اس یقین سے پر بھی ہیں کہ انشاء اللہ جلد ہمارا رب ایسا نشان دکھلائے گا جس سے مخالفین کی نظریں جھک جائیں گی اور مکذبین خوار ہو جائیں گے۔ہمارا ایمان ہے کہ وہ وقت بہت نزدیک ہے جب ہمارا قا در وقد بر خدا اپنی قدرت کا ایسا کرشمہ دکھلائے گا جس سے ہمارا وطن جو ہمارے محبوب کی عدم موجودگی کے باعث ہمارے لیے دشت خار ہے دو بار گلشن و گلزار ہو جائے گا اور دوبارہ ہم اپنے محبوب کو اپنے درمیان پائیں گے! ہم ہیں خلافت احمدیہ کے قدیمی جاں نثار۔حضور کے غلام نمائندگان جماعت ہائے احمد یہ پاکستان