تأثرات

by Other Authors

Page 354 of 539

تأثرات — Page 354

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلاوے۔سواب ممکن نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک کر دیوے اس لیے تم میری بات سے جو میں نے تمہارے پاس بیان کی غم گین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ ہو جائیں کیونکہ تمہارے لیے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اس کا آنا تمہارے لیے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا اور وہ دوسری قدرت نہیں آسکتی جب تک میں نہ جاؤں لیکن میں جب جاؤں گا تو پھر خدا اس دوسری قدرت کو تمہارے لیے بھیج دے گا جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی۔جیسا کہ خدا کا براہین احمدیہ میں وعدہ ہے اور وہ وعدہ میری ذات کی نسبت نہیں ہے بلکہ تمہاری نسبت وعدہ ہے“ 316 (رساله الوصیت روحانی خزائن جلد 20 - صفحہ 305) سیدنا! اس پر مسرت اور بابرکت موقع پر ہم خلافت احمدیہ کے قدیمی جاں نثار اور حضور کے خدام پاکستان کے احمدی اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے سوسالہ ماضی کی طرح آئندہ بھی ہمیشہ خلافت احمدیہ کے وفادار اور فرماں بردار رہیں گے اور خلافت احمدیہ کی طرف سے جاری ہونے والے ہر حکم اور ہر فرمان کی اطاعت کرنا اپنے لیے ایک سعادت یقین کریں گے۔سیدنا! اس مبارک موقع پر ہم حضور اید کم اللہ بنصرہ العزیز کی خدمت میں یہ بھی عرض کرنا چاہتے ہیں کہ حضور ہم میں سے ہر ایک کو مرد ہو یا عورت، بچہ ہو یا جوان یا بوڑھا۔خلافت احمدیہ کے قائم رکھنے اور اس کے استحکام اور اس کی مضبوطی کے لیے قربانی پیش کرنے کے لیے ہمیشہ تیار اور آمادہ پائیں گے۔انشاء اللہ سیدنا! ہم پاکستان کے احمدی دنیا کے تمام لوگوں بلکہ دنیا کے تمام احمدیوں سے بھی زیادہ خوش قسمت ہیں زیادہ خوش بخت اور زیادہ اقبال مند ہیں کہ ہم قدرت ثانیہ کے مظاہر کی ذاتی براہِ راست اور بلا واسطہ نگرانی میں پروان چڑھے ہیں ہمارے دل اللہ تعالیٰ کے اس بے پایاں احسان پر شکر کے جذبات سے لبریز ہوکر اس کے حضور سجدہ ریز ہیں۔امامنا ! جہاں ہم اپنی اس خوش بختی پر شاداں اور فرحاں ہیں وہاں ہمیں اس بات کا بھی احساس ہے کہ اس خوش بختی کے نتیجہ میں ہم پر استحکام خلافت کے سلسلے میں ساری دنیا کے احمدیوں سے زیادہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے اور ہم اس کے لیے اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہو کر اسی سے مدد کے طالب ہیں کہ وہ ہمیں اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی توفیق بخشے اور ہمیں خلافت احمدیہ کے ساتھ غیر مشروط وفا کرنے اور ہر فرمان