تأثرات

by Other Authors

Page 353 of 539

تأثرات — Page 353

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء کا موقع ملا ہے اُن کی محبت اور شفقت۔اُن کی نصیحت۔اُن کا فیض۔اُن کی راہ نمائی۔اُن کے پیچھے نماز اور جمعہ اور عیدین پڑھنے کی توفیق ملی۔اُن کے خطبات اور درس اور تقاریر سنے کا موقع ملا۔اُن کو پیار کرنے۔اُن سے گلے لگنے۔اُن کا بوسہ لینے کی توفیق ملی اور اُن کی دُعاؤں کا مورد بنتا رہا۔“ 315 (ماہنامہ انصار اللہ ضمیمہ۔جون 2008ء صفحہ نمبر 43) مکرم و محترم ناظر صاحب اعلی ، امیر صاحب مقامی و صد ر مجلس مشاورت 2008 ء کی پیش کردہ قرار داد: احباب جماعت کے نمائندگان کے تاثرات اور جذبات کے اظہار کے بعد مکرم ومحترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ناظر اعلیٰ امیر مقامی وصدر مجلس مشاورت 2008 ء نے درج ذیل ایمان افروز قرار داد پاکستان کے سب احمدیوں کی ترجمانی میں پیش کی۔جسے سب نمائندگان نے بالاتفاق منظور کیا۔"بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيم ہم جملہ نمائندگان جماعت ہائے احمدیہ پاکستان جو 2008ء کی اس تاریخی مجلس مشاورت کے لیے ربوہ میں اکٹھے ہوئے ہیں حضور اید کم اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت بابرکت میں خلافت احمدیہ کی صد سالہ جوبلی کے تاریخی۔تاریخ ساز اور عہد آفرین موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اور پاکستان کے تمام احمد یوں کی طرف سے بارگاہ خلافت میں مبارک باد عرض کرتے ہیں۔امامنا ! ہمارا ایمان ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال کے بعد جاری ہونے والی خلافت قرآن کریم میں مذکور خدائی وعدہ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمُ وَلَيُبَةِ لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ اَمُنًا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا ۚ وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ (سورة النور : 56 ) کے مطابق قائم ہوئی ہے۔اور ہمارا یہ بھی ایمان ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ فرمان سچا اور برحق ہے کہ ” اے عزیز و! جبکہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دو قدرتیں دکھلاتا ہے تا ص