تأثرات

by Other Authors

Page 348 of 539

تأثرات — Page 348

310 تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء نہیں ہے۔بھلا خلافت کے بغیر بھی زندگی کا کوئی تصور ہے؟ ایسے محسوس ہورہا تھا کہ جیسے سر پر سے چھت اُڑ گئی ہے۔میں آپ کو سچ سچ کہتا ہوں دوست آپس میں ملاقات کرتے تھے تو اکثر کے آنسو بہتے ہوئے دیکھے۔انتہائی دکھ اور غم کا عالم تھا لیکن دل میں یہ یقین بھی تھا کہ خدا کے مسیح پاک نے جو خدا سے خبر پا کر اس جماعت کو خوش خبری دی ہے۔اس کا موقع بھی آنے ہی والا ہے۔پھر وہ موقع آیا جب خلافت کا انتخاب ہوا اور دوستوں نے بیعت کر لی۔اس انتہائی غم کی حالت میں میں نے احباب کو ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے سنا۔ایسا ایک انقلاب فوری طور پر آیا کہ وہ دُکھی دل وہ غمگین دل فوری طور پر ان کی حالت ایسی بدلی کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے شکر کے جذبات کے ساتھ وہ ایک دوسرے کو مبارک باد دینے لگے۔کوئی آنکھ ایسی نہیں تھی جو ٹپک نہیں رہی ہو۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس کی اپنی بھی یہی حالت تھی۔جب حضور سامنے تشریف لائے ، کھڑے ہوئے میرا ذہن اس وقت خدا کے پاک رسول حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی اس وحی کی طرف منتقل ہوا جس کے نتیجہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک رعشہ طاری ہوا تھا اور حضور کانپ رہے تھے اور اپنی بیگم حضرت خدیجہ سے آکر کہا کہ مجھے چادر اوڑھا دو میرے ساتھ ایسا واقعہ ہوا ہے۔کچھ ایسا ہی منظر تھا جماعت بھی تڑپ رہی تھی اور امام وقت بھی تڑپ رہا تھا۔اس کے کندھوں پر ایک پہاڑ آپڑا تھا ایک بہت بڑا بوجھ آپڑا تھا اور جماعت ایک نئے دور میں داخل ہو رہی تھی۔بہر حال یہ کسی لمبے چوڑے خطاب کا موقع نہیں ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے اس جماعت کو خلافت جیسی نعمت عطا فرمائی ہے اس جیسی نعمت دنیا میں کوئی بھی نہیں ہے۔یقینا نہیں ہے اور پھر ایک انعام جو اللہ تعالیٰ نے اپنے مسیح پاک کے ذریعہ سے اس جماعت کے ساتھ وعدہ کیا ہے وہ یہ ہے کہ یہ قائم رہنے والی ہے دائمی ہے انشاء اللہ۔دل سے یہ دعا نکلتی ہے کہ یہ تو پہلی صدی ختم ہوئی ہے خدا ایسی سینکڑوں صدیاں دکھائے گا کہ خلافت کا پودا بڑھتا ہی چلا جائے گا اور ساری دنیا پر چھا جائے گا کیونکہ دین حق کے دفاع کا اب یہی ایک راستہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے۔جہاں تک ہم عاجزوں کا تعلق ہے ، ہم خدا کے حضور کس زبان سے اس کا شکریہ ادا کریں؟ بس ہماری یہ دعا ہے کہ خدا ہمیں استقامت عطا فرمائے۔خلافت کے ساتھ ہمیشہ وابستہ رکھے اور خلافت کی صحیح اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔وہ اطاعت جس کی توقع خلیفہ وقت ہم سے رکھتا ہے اور جس کی توقع خدا تعالیٰ رکھتا ہے۔یہ ہماری اپنی کوشش سے نہیں ہو سکتا۔یہ بھی خدا کا ہی فضل ہے، دین