تأثرات

by Other Authors

Page 347 of 539

تأثرات — Page 347

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 309 خدا نے ہماری زندگیوں میں ثابت کیا کہ خدا نے ہمیشہ خلافت کی لاج رکھی اور خدا نے ہمیشہ خلیفہ کا ساتھ دیا۔اپنوں نے اگر مخالفت کی پھر بھی خدا نے خلیفہ کا ساتھ دیا غیروں نے مخالفت کی پھر بھی خدا نے خلیفہ کا ساتھ دیا۔“ و) مکرم پیر افتخار الدین صاحب: (ماہنامہ انصار اللہ ضمیمہ جون 2008ء صفحہ 26) مکرم پیر افتخار الدین صاحب نائب امیر ضلع راولپنڈی نے اپنے تاثرات ان الفاظ میں بیان کیے: ” جب خلیفہ کا انتخاب ہوتا ہے تو۔۔ان لوگوں کے جن کے سینے پھٹے ہوئے ہوتے ہیں رو رہے ہوتے ہیں جو ایک عجیب طرح کی مصیبت میں اپنے آپ کو گرفتار سمجھ رہے ہوتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ہمارا اگلا لمحہ یا اگلا دن یا اگلا وقت کیسے گزرے گا خلیفہ کے انتخاب کے ساتھ ہی ایسا لگتا ہے جیسے چھومنتر کی سی کیفیت ہوگئی ہے پھٹے ہوئے سینے یک دم مل گئے ہیں اور نعرہ تکبیر بلند ہوا ہے اور وہ سینے جن سے آنسو ٹپک رہے ہوتے ہیں یا خون بہ رہا ہوتا ہے وہ ایسا لگتا ہے کہ پھلجڑیاں بن گئے ہیں اور عجیب طرح کی طمانیت کا احساس جو ہے وہ ان دلوں سے ہمیں محسوس ہونے لگتا ہے۔“ (10) مکرم فضل الرحمن صاحب خان: (ماہنامہ انصار اللہ ضمیمہ جون 2008ء صفحہ نمبر 28) مکرم فضل الرحمن صاحب خان امیر جماعت ہائے احمد یہ ضلع راولپنڈی اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: جذبات میں ایک تلاطم ہے۔جو خدا کے فضلوں کے نظارے دیکھے ہیں ہم نے گزشتہ سو سال میں نظام خلافت کی برکت سے، وہ ایسے ہیں کہ انسان کا دل سرخرو ہو جاتا ہے شکر کے جذبات سے۔اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے میں جب ابھی سوچ رہا تھا تو میرا ذہن اس طرف گیا جب حضرت خلیفہ اسیح الخامس کے انتخاب کا موقع تھا تین دن اور رات جو وہاں پر گزرے لندن میں، وہ انتہائی کرب کی حالت میں گزرے۔بہت سارے دوست اکٹھے ہوئے تھے۔سب جاننے والے تھے۔پرانے دوست تھے پیارے تھے۔ایک عزیز نے مجھے فون کر کے یہاں سے پوچھا کہ کیا صورت حال ہے؟ میں نے انہیں کہا کہ صورت حال تو یہ ہے کہ دوست اکٹھے ہیں لیکن زندگی کسی میں بھی