تأثرات

by Other Authors

Page 337 of 539

تأثرات — Page 337

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء میں مضبوطی کا اظہار ہورہا ہے۔ایک صاحب نے لکھا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ میں آج نئے سرے سے احمدی ہوا ہوں۔کئی ایسے جو بعض شکوک میں مبتلا تھے گوانہوں نے بیعت تو کر لی تھی خلافت خامسہ کی لیکن ان کے دل اس بات پر راضی نہیں تھے انہوں نے لکھا کہ ہم نے خدا تعالیٰ کے حضور استغفار بھی کی اور آپ سے بھی عہد کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس تقریر کی برکت سے ہمارے دلوں کو صاف کیا ہے بلکہ کہنا چاہیے کہ دھو کر چمکا دیا ہے۔اس کے بعد ہم اب خلافت احمدیہ کے لیے ہر قربانی کے لیے سچے دل سے تیار رہیں گے اور اپنی نسلوں میں بھی وہ روح پھونکنے کی کوشش کریں گے جو ہمیشہ ان کو خلافت کے فیض سے فیض یاب ہونے والا ر کھے۔ایک لکھنے والے نے لکھا کہ اگر مُردوں کو زندہ کرنے کا ذریعہ کوئی تقریب بن سکتی ہے تو وہ یہ تقریب اور آپ کا خطاب تھا۔خدا کرے کہ حقیقت میں ایک انقلاب اس تقریب سے دُنیائے احمدیت پر آیا ہو اور وہ قائم بھی رہے۔ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنتے ہوئے اپنے دلوں کی پاک تبدیلیوں کو ہمیشہ قائم رکھنے والے بنے رہیں۔اس وقت وہاں ارد گرد کے ماحول میں ایکسیل (Excel) سنٹر کے مقامی لوگ بھی حیرت سے لوگوں کو جمع ہوتے اور ایک عجیب کیفیت میں دیکھ کر حیران تھے کہ یہ کون لوگ ہیں۔عموماً تو یہ تاثر ہے کہ مسلمان ڈسپلنڈ (Disciplined) نہیں ہوتے ، عجیب و غریب ان کی روایات ہیں۔یہی مغرب میں تاثر دیا گیا ہے لیکن اُس وقت اُن کی حالت عجیب تھی اور یہ دیکھ رہے تھے کہ یہ تو عجیب قسم کے لوگ ہیں جو لگتے تو مسلمان ہیں لیکن اِن میں ایک طرح کی تنظیم ہے۔ایشیائی اکثریت ہونے کے باوجود ان میں مختلف قومیتوں کے لوگ بھی شامل ہیں اور ہر بچے، جوان، مرد، عورت اور مختلف قوموں کے لوگوں کا رُخ جو ہے ایک طرف ہے۔خلافت سے محبت اور عقیدت جو ان کے دلوں میں ہے اس کا اظہار ان کے چہروں سے بھی ظاہر و عیاں ہے بلکہ جسم کے ہر عضو سے ہو رہا ہے۔299 (خطبه جمعه فرمودہ حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالى نصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 3 مئی 2006ء) ہماری ہر ایک خوشی خدا تعالیٰ کے لیے ہے اور اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر اپنے فضلوں اور انوار کی بارشیں برسائی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے سایہ عاطفت کے نیچے احمدیت اسلام کو پروان چڑھا کے اس کو تناؤ رکیا ہے۔اس بارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: پس آج جب ہم جو بلی کی خوشی منا رہے ہیں تو دراصل یہ خوشی خلافت کے سوسال