تأثرات

by Other Authors

Page 336 of 539

تأثرات — Page 336

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء کے طور پر 27 مئی کو منائی اور دنیا کی مختلف جماعتوں میں منا رہے ہیں۔اس وقت بہت سے بچے ایسے ہوں گے اور نئے آنے والے بھی جو 1989ء میں پیدا نہیں ہوئے ،اس کے بعد پیدا ہوئے یا شعور کی زندگی نہیں تھی یا بعد میں جماعت میں شامل ہوئے۔انہیں اس جو بلی کا تو پتہ نہیں لیکن یہ جو بلی جو ایسے لوگوں نے اپنے ہوش وحواس میں منائی یا دیکھی اس نے انہیں یقیناً ایک منفرد تجربہ سے گزارا ہوگا اور گزررہے ہوں گے اور گزرے ہیں۔دنیا کے ہر ملک میں جہاں بھی جماعتیں قائم ہیں ہر ایک نے اپنے پروگرام بھی کیے 298 اور کر رہے ہیں۔ایم۔ٹی۔اے کے ذریعہ سے مرکزی پروگرام میں بھی شامل ہوئے۔“ (خطبہ جمعہ فرمودہ حضرت خلیفہ ایسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز - فرمودہ مورخہ 30 مئی 2008ء) پھر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے وحدت کی لڑی میں پروئے ہوئے تمام احمدیوں کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے فرمایا: الحمد للہ کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے اللہ تعالیٰ نے ایک خاص کیفیت میں اُس دن نہ صرف اُس ہال میں موجود میرے سامنے بیٹھنے والے لوگوں کو لے لیا تھا بلکہ دنیا کے ہر کونے میں جہاں بھی احمدی یہ جلسہ سن رہے تھے خواہ جماعتی انتظام کے تحت یا انفرادی طور پر اپنے گھروں میں یا اپنے خاندانوں میں جو بھی کارروائی سن رہے اور دیکھ رہے تھے جن کو بھی موقع مل رہا تھا سب اس خاص ماحول اور کیفیت سے حصہ لے رہے تھے۔گویا خدا تعالیٰ نے تمام دنیا میں رہنے والے ہر ملک اور قوم کے احمدی کو ایک ایسے تجربے سے گزارا جو انہیں وحدت کی لڑی میں پروئے ہوئے ہے۔یہ ایک منفر داور روحانی تجربہ تھا اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت اور آپ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے پورا ہونے کا ایک عظیم اظہار تھا جسے اپنوں نے بھی دیکھا اور محسوس کیا اور غیروں نے بھی دیکھا۔“ (خطبہ جمعہ فرمودہ حضرت خلیفہ السن الخامس ایدہ اللہ تعلی بنصرہ العزیز - فرمودہ مورخہ 23 مئی 2006ء) جماعت احمدیہ کے حق میں ظاہر ہونے والے تائید الہی کے نشانوں اور نصرت خداوندی کے جلووں کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: 27 مئی کا یہ دن جس میں خلافت احمدیہ کے 100 سال پورے ہوئے اپنوں اور غیروں کو اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نشان دیکھا گیا۔وہاں بیٹھے ہوئے احمدی مرد اور خواتین اور بچے سب اس کیفیت میں تھے کہ جو بھی مجھے ملے اس نے یہی کہا کہ ہمارے ایمان اس تقریب نے تازہ کر دیئے ہیں۔اور جیسا کہ میں نے کہا باہر کی دنیا کے احمدیوں کا بھی یہی حال تھا۔ہر جگہ سے بے انتہا خلافت سے محبت اور عقیدت اور اپنے ایمان