تأثرات

by Other Authors

Page 329 of 539

تأثرات — Page 329

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 291 ربوہ، مجلس انصاراللہ پاکستان، مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان اور مجلس لجنہ اماءاللہ پاکستان نے بطور خاص مشاعرہ جات کا اہتمام کیا۔یہ پروگرام 27 مئی 2008 ء سے پہلے پہلے منعقد ہو چکے تھے۔27 مئی 2008ء کا تاریخی دن ربوہ کے لیے ایک یادگار دن بن گیا۔اس دن کو یادگار بنانے کے لیے ربوہ میں موجود تمام جماعتی اداروں کی عمارات ، دفاتر صدر انجمن احمدیه، دفاتر تحریک جدید انجمن احمدیه، دفاتر وقف جدید ، دفاتر مجلس انصار الله مقامی و پاکستان، دفاتر مجلس خدام الاحمدیہ مقامی و پاکستان، دفاتر لجنه اماء اللہ مقامی و پاکستان گویا ہر ایک عمارت کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔جھنڈیوں اورلڑیوں کے بیچوں بیچ جھانکتے ہوئے روشنیاں بکھیر نے والے دیے نہایت خوب صورت ایسا دل کش ، حسین اور دل رُبا منظر پیش کر رہے تھے جسے اس سے پہلے نہ کسی آنکھ نے دیکھا تھا نہ ہی اس طرز پر کبھی سجاوٹ کی گئی تھی۔ایک عجیب منظر تھا جس سے روح اور جسم دونوں اللہ تعالیٰ کی طرف کھینچے چلے جارہے تھے۔رات گئے تک ربوہ کے باسی ان نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔جماعتی ادارہ جات کی عمارات کے علاوہ سارا شہر دلہن کی طرح سجا دکھائی دے رہا تھا۔ہر ایک گھر ہر ایک گلی رنگا رنگ جھنڈیوں اور لڑیوں سے بھی ہوئی تھی اور دیے اپنی کو دے رہے تھے۔خوشیوں کی روشنیاں ہر طرف پھیلی ہوئی تھیں، جہاں دیوں کی کو وصال کا سماں باندھ رہی تھی وہاں ان دیوں سے ہجر کا دھواں بھی اُٹھ رہا تھا۔گویا بقول علیم: امید میں پگھلتے ہوئے نگار صبح کی چراغ خود کو نہیں دیکھتا ہے جلتے ہوئے ( عبد الله علیم ) ہر ایک چہرے پر رنگ اور نور کی بارش تھی۔ابھی کچھ دیر پہلے ساری دنیا کے احمدیوں نے اپنے پیارے آقا کی اقتدا میں خلافت احمدیہ کے ساتھ وفا کا عہد دہرایا تھا۔یہ ایک تاریخی عہد تھا جس کے الفاظ آج بھی ہمارے کانوں میں گونجتے ہیں اور ہمارے دلوں میں ایک نیا جوش بھرتے ، ایک اچھوتا ولولہ عطا کرتے اور تقویت بخشتے ہیں۔یہ الفاظ اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ خلافت احمد یہ پر پورا ہونے والا ایک سوسال اس کی صداقت کا سب سے بڑا ثبوت ہے کہ: جام سال ނ ہے لروش میں جاری اک ہے مسیحا (محمد مقصود احمد منیب ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے احمدیت کا جو بیج خدا کے حکم سے اپنے ہاتھوں بویا تھا اب خدا کے فضل سے خلافت کے بابرکت سایہ میں ایک تناور درخت بن چکا ہے۔