تأثرات — Page 310
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء جرمنی 280 جماعت احمد یہ جرمنی نے مئی 2008 میں خلافت جوبلی کے سلسلہ میں جرمنی کی اہم اور سرکردہ شخصیات کے ساتھ استقبالیہ کا پروگرام بنایا جس میں 68 اہم شخصیات شامل ہوئیں میڈیا نے اس کو خوب کوریج دی۔26 مئی 2008ء کو ایک خلافت جو بلی پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مختلف ٹی وی، ریڈیو اور اخبارات کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس پر یس کا نفرنس میں جرمنی کے علاوہ یو کے سے بھی ARY اور DM-Digital کی ٹیمیں بھی تشریف لائی ہوئی تھیں۔ARY کی مشہور شخصیت جناب PJ MIR صاحب اور DM-Digital کی معروف شخصیت جناب محمود احمد را نا بہ نفس نفیس تشریف لائے اور اس پر لیس کا نفرنس میں شرکت کی۔27 مئی کی مناسبت سے جرمنی میں ڈاک کے لفافے تیار کیے گئے۔ٹکٹ پر برلن کی بیت الذکر کی تصویر دی گئی ہے اور لفافے پر خلافت جو بلی کا Logo اور سو سالہ احمد یہ خلافت لکھا گیا ہے۔جماعت احمدیہ کا ماٹو محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں بھی ٹکٹ کے اُوپر لکھا گیا ہے۔سال کے باقی ایام میں یہی لفافے اب ڈاک کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔(روز نامه الفضل ربوہ 21 اگست 2008ء۔صفحہ نمبر 5) جشن تشکر خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی کے سلسلہ کا پہلا پروگرام 13 جنوری 2008ء کو جرمنی کے شہر فلش میں منعقد ہوا جس میں 49 معززین علاقہ شامل ہوئے۔مہمانوں میں سے جناب ہلمٹ صاحب نے کہا: " آج کے پروگرام سے مجھے پہلی مرتبہ اسلام کو بجھنے میں مددملی ہے۔“ قصبہ پلاٹن کے میئر نے کہا: میں اس سے پہلے جماعت احمدیہ سے متعارف نہیں تھا۔اس پروگرام نے ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد دی ہے۔آپ میں وسعت قلبی پائی جاتی ہے۔“ 62 سالہ ایک معمر معزز مہمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہم سب کو یہاں مل جل کر امن سے رہنا چاہیے۔“ اخبار احمد یہ جرمنی مارچ 2008ء بحوالہ روزنامہ الفضل ربوہ۔7 مئی 2008ء صفحہ نمبر 2) جرمنی میں یورپین ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کیا گیا۔اس ٹورنامنٹ میں نورالدین فٹ بال ٹورنامنٹ، محمود والی بال ٹورنامنٹ، ناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ، طاہر کبڈی ٹورنامنٹ ، مسرور کرکٹ ٹورنامنٹ اور سائیکل ریس ہوئی۔اس ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ تھی کہ حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز