تأثرات

by Other Authors

Page 304 of 539

تأثرات — Page 304

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی تقریبات 2008ء ☆ 276 سابق ممبر پارلیمنٹ اور وزیر ریلوے جناب اوراج گوپالن حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تقریر کے دوران عشائیہ میں آئے۔انہوں نے بعد میں اپنے تاثرات بیان کیے اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تقریر کے متن کی بھی خواہش کی انہوں نے کہا: میں نے اپنی زندگی میں اگر کسی کو سب سے زیادہ جھک کر سلام کیا ہے تو وہ آپ کے خلیفہ ہیں۔آپ کی تقریر کا سکرپٹ مجھے دیا جائے میں ساری تقریر پڑھنا چاہتا ہوں۔“ الفضل انٹرنیشنل 23 تا 29 جنوری 2009ء صفحہ نمبر (11) ملیالم زبان کے سب سے بڑے اخبار ما تر بھومی کے چیف ایڈیٹر جناب گوپال کرشن جی بھی اس عشائیہ میں تشریف لائے ہوئے تھے انہوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا انٹرویو بھی کیا تھا۔اس تقریب میں شمولیت کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا: یہ میرے لیے بڑی ہی عزت کا مقام ہے کہ اتنی بڑی عظیم مذہبی شخصیت سے میں نے ملاقات کی ہے اور مجھے ان کا انٹرویو کرنے کی توفیق ملی ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 23 تا 29 جنوری 2009ء صفحہ نمبر 11) ر ہومیو میڈیکل کالج کے پرنسپل نے تو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا چہرہ مبارک دیکھتے ہی اپنے ساتھ بیٹھے احمدی احباب سے کہا کہ : یہ چہرہ ایک عظیم روحانی شخصیت کا چہرہ ہے۔مجھے بھی ان سے ملاقات کا موقع دیا جائے۔“ دیدنی تھی۔الفضل انٹرنیشنل 23 تا 29 جنوری 2009ء صفحہ نمبر 11) چنانچہ ان کو بعد میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات اور مصافحہ کا شرف حاصل ہوا تو ان کی خوشی کیرالہ سے دتی: یکم دسمبر 2008 ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کیرالہ سے دہلی واپس جانے کے لیے شام ساڑھے پانچ بجے ہوٹل سے باہر تشریف لائے اور دُعا کروائی بعد ازاں قافلہ پولیس اسکارٹ میں کو چین انٹر نیشنل ائر پورٹ کے لیے روانہ ہوا۔ساڑھے چھ بجے شام حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ائر پورٹ پہنچے جہاں نماز مغرب اور عشا جمع کر کے پڑھائی۔آٹھ بج کر دس منٹ پر حضور انور جہاز پر سوار ہوئے۔Jet White کی فلائٹ پر تین گھنٹے دس منٹ میں جہاز دہلی کے ائر پورٹ پر اترا۔جہاز کی سیڑھیوں پر سکیورٹی سٹاف اور ائر پورٹ سٹاف نے حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا۔