تأثرات

by Other Authors

Page 303 of 539

تأثرات — Page 303

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء لیے آئے تھے۔آپ علیہ السلام کا مشن ایک خدا کے حضور بندوں کو لا کھڑا کرنا تھا تا کہ بندے اپنے پیدا کرنے والے کو پہچانیں۔مسلم اور غیر مسلم سبھی ایک خدا کے تحت آئیں اور آپس میں بھائی چارہ اور اخوت و محبت کی فضا پیدا ہو اور ایک دوسرے کے حقوق ادا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے خود فرمایا ہے کہ میرے آنے کا مقصد خدا اور بندے کے تعلق کو مضبوط کرنا ہے تا کہ انسان اپنے پیدا کرنے والے کے قریب آئے اور خدا کا بھی حق ادا کرے اور اس کی مخلوق کا بھی حق ادا کرے۔۔۔۔ہم احمدی دنیا میں امن کے قیام کی خاطر آپ علیہ السلام کی تعلیم پر عمل پیرا ہیں تا کہ دنیا امن کا گہوارہ بن جائے۔“ 275 الفضل انٹر نیشنل 23 تا 29 جنوری 2009ء صفحہ نمبر (11) عشائیہ میں شامل ہونے والے سرکردہ احباب کے تاثرات: عشائیہ میں شامل ہونے والے احباب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطاب سے از حد متاثر ہوئے اور بعد ازاں اپنے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔Amrata TV کے میزبان بی۔آر۔نارن صاحب نے کہا: " آج کا دن میری زندگی میں ایک عظیم دن ہے کہ میں ایک عظیم روحانی راہنما سے مل رہا ہوں۔اتنے بڑے عظیم راہنما سے میری بھی ملاقات نہیں ہوئی۔آپ کا خلیفہ پوپ سے بھی بڑھ کر ہے۔آج دنیا میں جس قدر بھی لوگ زندہ ہیں ان سب میں سب سے بڑے مرتبہ والا یہ انسان ہے۔(جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ناقل ) آپ نے میرا ہاتھ اپنے خلیفہ کے ہاتھ میں دے کر مجھ پر بہت بڑا احسان کیا ہے اور آپ کی جماعت UNO سے بھی بڑھ کر ہے۔“ ☆ الفضل انٹر نیشنل 23 تا 29 جنوری 2009, - صفحہ نمبر (11) ایک مشہور ادیب اور لیکچرارسی کے کندن (Kandan) اور کالن چرن راج صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: آپ کا فرقہ جماعت احمد یہ دنیا میں سب سے زیادہ آزاد خیال والا فرقہ ہے۔آپ لوگ ساری دنیا کی آزادی کے لیے موثر کوشش کرنے والے ہیں۔آپ کی ہر طرح عزت افزائی اور مدد ہونی چاہیے اور آپ کو اوپر اٹھانے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہم سب کے لیے باعث عزت اور برکت ہوگا۔“ الفضل انٹرنیشنل 23 تا 29 جنوری2009ء۔صفحہ نمبر 11)