تأثرات — Page 301
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء مندوں نے آپ کا استقبال کیا۔سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ار نا کولم میں سینٹ مینڈک روڈ پر واقع مسجد عمر کا افتتاح ہفتہ کے روز صبح نو بجے فرمائیں گے اور اس کے ساتھ ہی پلوتی ، آئر اپورم کو ڈنگلور اور Alapuzha کے مقامات پر نئی تعمیر شدہ مساجد کے افتتاح کا بھی اعلان فرمائیں گے۔“ ☆ اشاعت میں لکھا: 273 الفضل انٹرنیشنل 16 تا 22 جنوری 2009ء۔صفحہ نمبر 12) انگریزی زبان کے ایک اخبار Indian Express نے اپنی 29 نومبر 2008ء کی مسرور احمد کا شان دار پر جوش استقبال جماعت احمدیہ کے پانچویں خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو جمعہ کی شام Kochi ائر پورٹ پر شان دار طریق سے ریسیو Receive کیا گیا۔آپ خلافت جو بلی کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے پہلی بار انڈیا تشریف لائے ہیں۔آپ Kochi میں نئی تعمیر شدہ مسجد عمر کا افتتاح بھی فرمائیں گے اور اپنے پیروکاروں سے مختلف پروگراموں میں خطاب بھی کریں گے۔آپ کے استقبال کے لیے ہزاروں احمدی ائر پورٹ آئے ہوئے تھے۔“ الفضل انٹر نیشنل 16 تا 22 جنوری 2009ء۔صفحہ نمبر 12) تقریب عشائیہ اور غیر از جماعت احباب کے تاثرات: 30 نومبر 2008ء کو حضور انور کے اعزاز میں تاج ہوٹل کو چین میں ایک عشائیہ دیا گیا جس میں علاقہ کی سرکردہ شخصیات شامل ہوئیں۔ان سرکردہ شخصیات میں ممبر پارلیمنٹ ہمبر نیشنل اسمبلی ، دیگر سرکردہ احباب، پروفیسرز ، ڈاکٹرز، وکلا، تاجر حضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس عشائیہ میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے بھی زاید تھی۔☆ ممبر پارلیمنٹ Hon۔Sebastian Paul نے اپنا ایڈریس پیش کرتے ہوئے کہا: ” مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ کی جماعت دنیا کے ایک سو ترانوے (193) ممالک میں پھیلی ہوئی ہے۔آپ اور دوسرے اسلامی فرقوں میں بعض نظریاتی اختلافات ہیں مگر بحیثیت ایک غیر مسلم میرے لیے قرآن شریف ہی حکم ہے جو ہمیں محبت ، رحم اور انسانی ہمدردی کی تعلیم دیتا ہے۔