تأثرات

by Other Authors

Page 288 of 539

تأثرات — Page 288

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء کالی کٹ ( کیرالہ ) میں ورود مسعود اور والہانہ استقبال: 260 کالی کٹ کیرالہ وہ سرزمین ہے جہاں آج سے پندرہ سو سال قبل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معروف صحابی حضرت مالک بن دینار رضی اللہ عنہ کے ذریعہ اسلام کا نفوذ ہوا جو تجارت کی غرض سے ہندوستان آئے تھے۔انہوں نے یہاں ایک مسجد بھی تعمیر کی تھی جس کا نام مسجد مالک بن دینار رکھا گیا تھا۔کیرالہ میں احمدیت کا نفوذ 1897ء میں ہوا اور جماعت کا باقاعدہ قیام 1915ء میں ہوا۔ائر انڈیا کی پرواز 1C925 چھ بج کر ہمیں منٹ پر جہاز صوبہ کیرالہ کے شہر کالیکٹ (Calicut) کے ائر پورٹ پر اترا۔احمدیت کی دوسری صدی میں پہلی بار کسی بھی خلیفہ کے مبارک قدم کیرالہ کی سرزمین پر پڑے۔جہاز کے دروازہ پر ڈپٹی کمانڈر CISF، امیگریشن افیسر، کسٹم افیسر اور انڈین ائر لائن کے سٹاف ممبر نے حضور انور کو خوش آمدید کہا۔ائر پورٹ کے لاؤنج میں صوبہ کیرالہ کے زونل امرا مکرم پروفیسر عبدالجلیل صاحب زونل ٹروینڈرم زون، مکرم بی بی احمد کبیر صاحب زونل امیر ارنا کولم، مکرم پروفیسر عبدالکریم صاحب زونل امیر پالگھاٹ ، مکرم محمد علی ماسٹر صاحب زونل امیر مالا پورم ، مکرم ایم اے محمد صاحب زونل امیر کالیکٹ ،مکرم این کنہی احمد ماسٹر صاحب زونل امیر کنور (Kannur) اور دیگر سینئر جماعتی عہدیداران نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا اور مصافحہ کی سعادت پائی۔ائر پورٹ سے باہر احباب جماعت کیرالہ بڑی تعداد میں اپنے پیارے آقا کے استقبال کے لیے موجود تھے۔حضور انور کے چہرہ مبارک پر نظر پڑتے ہی ان کے ہاتھ بلند ہو گئے اور ہر طرف سے اھلا و سَهْلاً ومَرْحَبًا کی آوازیں بلند ہونے لگیں۔بہتوں کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔ان لوگوں نے اپنی زندگی میں پہلی بارکس بھی خلیفتہ اسے کو اپنے اتنا قریب دیکھا تھا۔ایک صدی کے انتظار کے بعد یہ انتہائی مبارک اور تاریخی دن آیا تھا کہ خلیفہ اسیح کا پر نورو جو دان کے ہاں موجود تھا۔اس انتہائی رُوح پرور ماحول میں ائر پورٹ سے پولیس سیکورٹی کے ایسکورٹ میں یہ قافلہ مکرم ایم اے محمد صاحب زونل امیر کا لیکٹ کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوا۔کالیکٹ میں حضور انور کا قیام ایم اے محمد صاحب زونل امیر کی رہائش گاہ پر تھا۔سوا آٹھ بجے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنی رہائش گاہ پر پہنچے اور یہاں پر موجود احباب کو اپنا ہاتھ بلند کر کے السلام علیکم کہا اور اپنی جائے رہائش پر تشریف لے گئے۔نماز مغرب و عشا کی ادائیگی کا انتظام رہائش گاہ کے بیرونی لان(Lawn) میں کیا گیا تھا۔آٹھ بج کر پچاس منٹ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تشریف لا کر نماز مغرب و عشا جمع کر کے پڑھا ئیں۔نمازوں کی