تأثرات — Page 287
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء مسجد ہادی چنائی کا افتتاح: 259 شہر کے ایک حلقہ Saint Thomas Mount میں نئی تعمیر شدہ مسجد احمد یہ بیت الہادی کا افتتاح حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ظہر اور عصر کی نمازیں پڑھا کر فرمایا۔یوں مسجد بیت الہادی چنائی ہندوستان کی سرزمین پر ایسی پہلی مسجد بن گئی جس کا افتتاح حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے بابرکت ہاتھوں عمل میں آیا اور 1947ء کے بعد ہندوستان کی سرزمین پر تعمیر ہونے والی یہ پہلی ایسی مسجد ہے جس کا افتتاح خلیفہ اسیح نے کیا۔چنائی کا پہلا نام مدراس تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد مبارک میں ہی یہاں احمدیت کا پودا لگا اور 313 صحابہ کی فہرست میں گیارہ صحابہ مدراس کے شامل ہیں۔تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو روحانی خزائن جلد 11 صفحہ نمبر 326۔سو سال میں پہلی بار کسی بھی خلیفہ کے قدم مبارک اس سرزمین پر پڑے اس اعتبار سے مدراس موجودہ چنائی کی سرزمین کو یہ برکت حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔صوبہ کیرالہ کے شہر کالی کٹ (Kalicut) کے لیے روانگی: مسجد ہادی کی افتتاحی تقریب کے بعد پانچ بجے سہ پہر یہاں سے چنائی کے انٹر نیشنل ائر پورٹ کے لیے روانگی ہوئی۔پروگرام کے مطابق اب یہاں سے صوبہ کیرالہ کے شہر کالی کٹ (Kalicut) کے لیے روانگی تھی۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس کی سربراہی میں سیکورٹی کا ایک دستہ حضور انور کے ساتھ متعین تھا جو حضورانور کی آمد سے لے کر واپس روانگی تک ہر وقت ساتھ رہا۔پولیس کی دوگاڑیاں قافلہ کے ساتھ تھیں جن میں سے ایک گاڑی قافلہ کو اسکارٹ کر رہی تھی۔پانچ بج کر چالیس منٹ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز چنائی کے ائر پورٹ پہنچے۔حضور انور کی آمد سے قبل بورڈنگ کارڈ کے حصول، سامان کی بکنگ اور امیگریشن کی کارروائی مکمل ہو چکی تھی۔ویزہ کے خصوصی سٹیٹس کی وجہ سے یہاں بھی سامان نیز دیگر ہر طرح کی چیکنگ سے ائر پورٹ سیکورٹی حکام نے مستقی قرار دے دیا اور سامان اور بورڈنگ پاس پر Security Check exempted کی مہر لگادی ہوئی تھی۔ائر پورٹ پہنچتے ہی سیکورٹی اور ائر پورٹ حکام نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا استقبال کیا اور وقت کی کمی کے باعث سیدھے جہاز کے اندر پہنچا دیا۔