تأثرات — Page iii
عرض ناشر خلافت احمدیہ کے قیام پر ایک صدی (2008- 1908ء) مکمل ہونے پر پوری دنیا میں سیدنا حضرت اقدس مرزا مسرور احمد خلیفة المسح الامس ایدہ اللہ کی عظیم الشان قیادت و رہنمائی میں خدا تعالیٰ کی حمد و ثناو شکر اور عبادات و مناجات و خدمت خلق پر مشتمل دینی و تربیتی پروگرام و تقاریب منعقد ہوئیں۔جو بلی کی ان تقریبات پر لوگوں کے جذبات و تاثرات کو قلم بند کر کے مرکزی کمیٹی خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی 2008 “ نے ” تاثرات خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء کے نام سے شائع کیا ہے۔نظارت نشر واشاعت قادیان بھی اس کتاب کو سید نا حضرت امیر المومنین خلیفة المسح النا مس ایدہ اللہ کی اجازت و منظوری سے پہلی بار شائع کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس سلسلہ میں تعاون کرنے والے جملہ احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اسے ہر لحاظ سے باعث خیر و برکت بنائے۔اور اللہ تعالیٰ کی اس رسی کو مضبوطی سے پکڑے رکھنے اور نظام جماعت سے ہمیشہ چھٹے رہنے کی ہمیں تو فیق عطا فرمائے اور جو اس نعمت سے محروم ہیں اللہ تعالیٰ انہیں بھی اس سے وابستہ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ناظر نشر و اشاعت قادیان