تأثرات — Page 276
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ☆ سکھ کمیونٹی کے چیئر مین ، ہندو مندر کے سیکریٹری، 250 برطانیہ کے پہلے ایشیائی لارڈ میئر جناب محمد عجب اور دیگر مذاہب کے نمائندے، ڈاکٹرز، پروفیسرز ، وکلا حضرات اور دیگر کاروباری شخصیات اور دوسرے پیشہ ور افراد بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔مجموعی طور پر مہمانوں کی تعداد ایک سو میں تھی۔بریڈ فورڈ کی ڈپٹی لارڈ میئر حوارن حسین کے تاثرات: بریڈ فورڈ کی ڈپٹی لارڈ میئر حوارن حسین نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں بریڈ فورڈ شہر کی طرف سے ایک تحفہ پیش کیا، خلافت جو بلی نیز بریڈ فورڈ میں مسجد تعمیر کرنے پر مبارک باد دی اور اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: بریڈ فورڈ میں جماعت احمدیہ کا بہت مثبت کردار رہا ہے۔جماعت مختلف کمیونٹیز کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔جب صبح اپنے کام پر جاتی ہوں تو مجھے مسجد کا خوب صورت نظارہ نظر آتا ہے اور مجھے خوشی ہوتی ہے۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطاب: (الفضل انٹر نیشنل۔12 تا18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 13) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے حاضرین سے انگریزی زبان میں خطاب کرتے ہوئے مساجد کی تعمیر کا مقصد اور حقیقی اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔شہر والوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مسجد کی تعمیر میں نہ صرف یہ کہ رکاوٹ نہیں ڈالی بلکہ حتی المقدور تعاون پیش کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطاب میں خصوصاً اس بات پر نہایت فصاحت کے ساتھ روشنی ڈالی کہ اسلام کسی فرد واحد کی آزادی کا حق نہیں چھینتا اور نہ ہی کسی قسم کے جبر کی حمایت کرتا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: وہ احباب جو ہمیں جانتے ہیں ان کو بخوبی علم ہے اور وہ اس بات کے گواہ ہیں کہ جماعت احمد یہ ایک جماعت کی حیثیت سے ہمیشہ امن، پیار اور محبت کا پیغام پھیلاتی ہے۔ہم جہاں بھی مساجد تعمیر کرتے ہیں وہ صرف ایک خدا کی عبادت کرنے کے لیے تعمیر کی جاتی ہیں اور اس مسجد کی تعمیر کا بھی اصل مقصد یہی ہے۔یہ مجد ہمیشہ نیک کاموں کے لیے روشنی کا گھر رہے گی۔ہم کبھی بھی یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ہماری مساجد سے نفرت کے شعلے، بدی ، سازشیں یا ظلم کی آگ بھڑ کے گی بلکہ