تأثرات — Page 269
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء۔۔۔احمدی مسلمان جتنی بڑی تعداد میں اپنے جلسہ سالانہ میں شرکت کرتے ہیں سیاسی جماعتوں میں اس قسم کے جذبہ شرکت کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔۔۔۔آپ کی جماعت کے مثبت جذبوں نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔زندگی کے ہرمیدان میں آپ کے ممبران خدمات انجام دے رہے ہیں۔سول سروس، آرمی ، قانونی ، میڈیکل اور کاروباری ہر محکمہ میں جماعت کے افراد خدمات سرانجام دیتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ آپ کا یہ نظریہ ہے کہ کھلے دل سے خیالات کے تبادلے ہوں اور اس طرح باہمی معاملات میں مفاہمت ہو اور تعاون سے کام کیے جائیں۔حضور انور نے اپنے خطاب میں جو بین المذاہب گفت و شنید کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے اور اسلامی تعلیمات کی جو مناسب عملی صورت آپ کی زندگیوں میں نظر آتی ہے وہ معاشرہ کے لیے بہت مفید ہے۔مذاہب کی ہم آہنگی کی جو مثال آپ نے قائم کی ہے وہ بہت خوش آئند اور امید افزا ہے اس لیے ہم بہت خوشی محسوس کرتے ہیں کہ جماعت کے مرکزی دفاتر آپ نے یہاں قائم کیے ہیں۔ہم محسوس کرتے ہیں کہ جس طرح آپ نے پر امن یک جہتی کی مثال ہمارے سامنے قائم کی ہے ہم سب ان ہی بنیادوں پر معاشرہ کی تعمیر کر سکتے ہیں اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک پر امن معاشرہ کی امید کر سکتے ہیں۔“ 243 الفضل انٹرنیشنل 9 تا 15 جنوری 2009ء صفحہ نمبر (12) املین کین کے تاثرات اور وزیر اعظم گورڈن براؤن کا پیغام: Felthum & Heston کے ممبر پارلیمنٹ جناب ایلین کین نے خطاب کیا اور اپنے تأثرات بیان کیے۔سب سے پہلے انہوں نے بتایا کہ انہیں 122اکتوبر 2008ء کی صبح ہی وزیر اعظم جناب گورڈن براؤن کی طرف سے ای میل کے ذریعہ پیغام ملا ہے جسے وہ پڑھ کر سنائیں گے۔وزیراعظم گورڈن براؤن کا پیغام: Massage from Prime Minister of