تأثرات

by Other Authors

Page 259 of 539

تأثرات — Page 259

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء Diepgn کے حوالہ سے مسجد خدیجہ کے بارے میں لکھا: یہاں برلن میں ہر شخص کو اپنے عقیدہ کے مطابق روحانی سکون حاصل کرنے کا حق ہے۔مذہبی عقائد پر عمل کرنے کے لیے ہر عقیدہ کے افراد کو مسجد ، چرچ یا یہودی عبادت گاہ بنانے کا حق ہے۔میں رواداری پھیلانا چاہتا ہوں اور کسی حد تک تحمل اور بردباری کی خواہش رکھتا ہوں۔مجھے یقین ہے کہ Heinersdorf میں بہت جلد نئے احمدی ہمسایوں سے اچھے تعلقات بن جائیں گے۔66 234 الفضل انٹر نیشنل - 12 18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر (12) ایک مقامی روزنامہ Berliner Kurier نے اپنی 17 اکتوبر 2008 کی اشاعت میں بڑی پیاری اور دلچسپ خبر شائع کی۔اس خبر میں حضور انور کی تصویر کے ساتھ مسجد کے افتتاح اور مخالفین کے احتجاج کی خبر نمایاں تھی۔اخبار نے لکھا: وو وہ دن ! جب اللہ تعالیٰ) Pankow پر نازل ہوا Pankow کی نو تعمیر مسجد میں قبلہ کا رخ جنوب مشرق کی طرف ہے۔مسجد کا نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی زوجہ مبارکہ حضرت خدیجہ کے نام پر رکھا گیا ہے۔خلیفۂ وقت ( ایدہ اللہ تعالیٰ) نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے۔علاقہ کے بعض لوگ مسجد کے مخالف بھی ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل - 12 تا 18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 12) Conservative خیالات کے اخبار روز نامہ Welt نے آدھے کالم کی خبر میں لکھا: " سابقہ مشرقی جرمنی میں پہلی اور سب سے بڑی نو تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح ہو گیا جرمنی کے وائس پریذیڈنٹ نے کہا کہ اب اختلافات ختم ہونے کا وقت آگیا ہے اور ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا آغاز ہو چکا ہے۔جماعت احمدیہ سے میں اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے مذہبی عقائد اور روایات کو دوسرے لوگوں پر واضح کرتے رہیں۔جرمنی کی انتظامیہ کے مطابق جماعت احمد یہ ایک پر امن لیکن قدامت پسند جماعت ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل - 12 تا 18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر (12) مسجد برلن کے بارہ میں عرب میڈیا میں چھپنے والی خبروں کا خلاصہ: مسجد خدیجہ برلن کی تعمیر اور افتتاح ایک ایسا واقعہ ہے جو ساری دنیا کے میڈیا کی خبروں میں نشر ہوا۔