تأثرات

by Other Authors

Page 258 of 539

تأثرات — Page 258

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 233 اخبار Berliner Zeitung میں ایک جرمن سکالر Dirtrich Reetz لکھتا سیاسی نقطۂ نگاہ سے احمدیت ماضی میں کبھی تشدد کی وجہ سے نگاہ میں نہیں آئی اور اس بات کا بھی کوئی ثبوت نہیں کہ اس جماعت کا کسی بنیاد پرست یا تشدد پسند جماعت سے الحاق ہوا ہو۔احمد یہ جماعت اپنے ممبران کی مذہبی تعلیم کا بھی اسی طرح خیال رکھتی ہے جس طرح دنیاوی مغربی تعلیم کا۔☆ 66 الفضل انٹر نیشنل - 12 تا 18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر (12) اخبار Markische Allgemeine نے اپنی 19 اکتوبر کی اشاعت میں برلن کیتھولک چرچ کی طرف سے لکھا: " شہر کی تصویر میں مینار بھی نظر آنے چاہئیں : برلن کی تھولک چرچ مبارک باد! برلن کے محلہ Heinersdorf میں ایک نئی مسجد بنائی گئی ہے اور یہ ایک اچھی بات ہے۔صوبہ برلن کے کیتھولک چرچ کی مجلس عاملہ بھی مسجد کی تعمیر پر مبارک باد کا اظہار کرنا چاہتی ہے۔کیتھولک چرچ کے ممبران اور ملک کے شہری کی حیثیت سے ہم مذہبی آزادی اور مسلمانوں کی انٹی گریشن (Integration) کے حق میں ہیں۔بہت سےمسلمانوں کے لیے مساجد روحانی، مذہبی اور معاشرتی مراکز کی حیثیت رکھتی ہیں۔جہاں تک طرز تعمیر کا تعلق ہے اس پر اختلاف ہوسکتا ہے لیکن مسلمان جیسے احمد یہ جماعت ! پوشیدہ کناروں سے نکل کر باقاعدہ مسجد بنارہے ہیں ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔یہ عمل انٹی گریشن کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔یقیناً تنقیدی سوالات جیسے مسلم ممالک میں عیسائیوں کی مخالفت پر بھی تبادلہ ہونا چاہیے لیکن ایسے واقعات کا یہ مطلب نہیں کہ جرمنی میں مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کے حق سے محروم کیا جائے۔ایک نا انصافی کی بنیاد پر دوسری نا انصافی نہیں کی جاسکتی۔برلن کے شہریوں کے لیے بھی مبارک باد جو ہمت اور جوش کے ساتھ مسلمانوں سے تنقیدی تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور اس طرح مسلمانوں کو مساوی شہریوں کی حیثیت سے تسلیم کر رہے ہیں اور ان کا احترام کر رہے ہیں۔از : وولفگانگ کلوزے۔صدر مجلس عاملہ کیتھولک چرچ برلن۔مرکزی برلن الفضل انٹر نیشنل - 12 تا 18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر (12) اخبار Berliner Zeitung نے ریٹائرڈ صوبائی وزیر اعلیٰ Eberhard