تأثرات

by Other Authors

Page 257 of 539

تأثرات — Page 257

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء اخبار Tagesspiegel Berlin نے اپنی 18 اکتوبر کی اشاعت میں لکھا: " خلیفہ برلن تشریف لائے برلن کی نئی مسجد میں جماعت کے سربراہ نے پہلا خطبہ جمعہ دیا۔ایک جرمن نوجوان فلپس بھی روحانی طور پر اس پروگرام میں شامل ہونا چاہتا تھا لیکن مسجد میں صرف مقررہ افراد ہی نماز کے لیے آسکتے تھے۔ایک پولیس کے افسر نے کہا کہ جس طرح پوپ کے Easter Mass میں بھی ہر شخص نہیں جا سکتا ایسے ہی یہ پروگرام بھی ہے۔ایک احمدی نوجوان نے کہا کہ خلیفہ وقت کے خطبہ کو براہ راست سننا میرے لیے سب سے اہم تجربہ ہے۔جماعت کے ترجمان کے مطابق دس ہزار افراد اس پروگرام میں شامل ہونا چاہتے تھے لیکن جگہ صرف چھ سو افراد کے لیے ہے۔جماعت کے سربراہ نے اُردو زبان کے خطاب میں فرمایا کہ یہ مسجد خدا کا تحفہ ہے جسے ہمیں قبول کرنا چاہیے۔“ یہی اخبار ایک اور خبر میں یوں لکھتا ہے کہ: وو 232 الفضل انٹر نیشنل - 12 تا 18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر (12) برلن میں متنازعہ احمدیہ مسجد کا افتتاح لندن میں رہائش پذیر حضرت مرزا مسرور احمد ( ایدہ اللہ ) نے اپنے ابتدائی خطاب میں حکومت اور ان تمام با ہمت شہریوں کا شکریہ ادا کیا جو احتجاج کے باوجود تشریف لائے۔احمد یہ جماعت ایک ایسی تنظیم ہے جو امن پسند ہے اور اسلام کے انتہا پسندوں سے بالکل مختلف ہے۔آپ نے کہا ” محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں“۔ایم ٹی اے نے اس تقریب کو ساری دنیا میں دکھایا جس میں دوسو پچاس مہمانوں نے شرکت کی۔ان میں پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر Wolfgang Thierse ، رفاہ عامہ کی صوبائی وزیر Heidi Knaake-Warner نیز ضلعی میئر Maathias Kohne نے شرکت کی۔مسجد کی تعمیر کے اخراجات عورتوں کی تنظیم لجنہ اماء اللہ نے برداشت کیے۔Thierse نے اپنی تقریر میں کہا کہ اپنی مذہبی آزادی کا دفاع صرف اس صورت میں ہو سکتا ہے کہ جب انسان دوسروں کے مذہب اور رائے کی آزادی کی حفاظت کرے۔ضلعی میئر نے مسجد مخالفین کی مذمت کی۔“ الفضل انٹر نیشنل - 12 18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر (12)