تأثرات

by Other Authors

Page 245 of 539

تأثرات — Page 245

220 تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں" احمدیہ یہ مسلم جماعت ہالینڈ کا نیشنل مرکز بیت النور روشنی کا گھر ہے۔1985ء سے Groene Laantja 20 ٹن سپیٹ میں قائم ہے۔احمد یہ مسلم جماعت تہتر (73) اسلامی فرقوں میں سب سے بڑا اسلامی فرقہ ہے۔ساری دنیا میں اس کے تقریباً دوصد ملین ارکان ہیں جو کہ 191 ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں۔یہ ایک جانا پہچانا ماضی رکھنے والی پھلتی پھولتی ہوئی جماعت ہے۔حضرت مرزا غلام احمد نے انڈیا میں اس جماعت کی بنیاد رکھی۔آپ نے 1891ء میں خدا تعالیٰ سے الہام پا کر دعوی کیا کہ آپ ہی موعود مہدی ومسیح ہیں جس کے آنے کی پیش گوئی اسلام کے مقدس پیغمبر محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے کی تھی۔آپ نے کوئی نیا دین متعارف نہیں کروایا بلکہ آپ کا مشن اسلام کو اس کی خالص حالت میں دوبارہ زندہ کرنا تھا جس کی بنیاد قرآنی تعلیمات پر ہے جو کہ کسی بھی سیاسی اغراض، بنیاد پرستی یا تشدد کی آمیزش سے پاک ہیں۔آپ اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ تمام ادیان بنیادی طور پر سچائی پر قائم ہوئے تھے۔جماعت آپ کو اسلام کے مجدد اور نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے والا نبی مانتی ہے جس نے قرآنی قوانین کی تشریح کی ہے اور قرآنی تعلیمات کو کھول کر بیان کیا ہے۔آپ کی وفات کے بعد جماعت کی رُوحانی قیادت منتخب خلیفہ کے ہاتھوں آئی۔حضرت مرزا مسرور احمد جماعت کے موجود راہنما ہیں۔آپ 2003ء میں جماعت کے رُوحانی پیشوا بنے۔جماعت کے بانی کے دعوی کی وجہ سے احمد یہ جماعت کے ارکان دوسرے بہت سے مسلمانوں کی نظر میں سچے مسلمان نہیں سمجھے جاتے جس کی وجہ سے جماعت کے ارکان شروع سے ہی ظلم و تشدد کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔مثال کے طور پر آج بھی پاکستان میں احمدی مسلمان ” السلام علیکم نہیں کہہ سکتے اور اپنے آپ کو مسلمان کے طور پر ظاہر نہیں کر سکتے۔ہالینڈ کی پہلی سب سے بڑی مسجد 1955ء میں احمد یہ مسلم جماعت نے ڈین باگ (دی ہیگ میں بنائی۔اس مسجد کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ جماعت کی خواتین ممبرات کے چندوں سے بنائی گئی تھی جو کہ انہوں نے اپنی جائیداد میں اور زیورات بیچ کر ادا کیے تھے۔