تأثرات

by Other Authors

Page 234 of 539

تأثرات — Page 234

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء رب العالمین ہے، ہماری زندگی ، ہمارے پیاروں کی زندگی عطا کرنے والا وہی ہے اور ہماری ضروریات زندگی کو پورا کرنے والا وہی ہے تو پھر کسی دوسری چیز کا اس کے حضور حاضر ہوتے ہوئے ہمیں خیال نہیں آئے گا۔جب ہماری یہ سوچ ہوگی، ہر قسم کے مخفی شرکوں سے بھی اتنے عرصہ کے لیے، جب تک ہمارے اندر یہ سوچ قائم رہے گی ہم بچے رہیں گے۔“ :Friday the 10th 209 الفضل انٹر نیشنل - 7 تا 13 نومبر 2008ء صفحہ نمبر 2) " جماعتی تاریخ میں ا مسجد کا افتاح ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے اس خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے ایک کشفی نظارہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: مجھے آنے سے پہلے ماجر صاحب ( عبد الماجد طاہر صاحب) نے بتایا کہ 28 دسمبر 1984ء میں حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے دورہ فرانس کے دوران اپنے اس کشفی نظارے کا پہلی دفعہ ذکر کیا تھا جس میں گھڑی پر دس کے ہند سے کو چمکتے دیکھا تھا اور آپ کے ذہن میں اس کے ساتھ آیا کہ یہ Friday the 10th کی تاریخ ہے۔وقت نہیں ہے۔تو آج بھی اتفاق سے یا اللہ تعالیٰ کی تقدیر ہے کہ Friday the 10th ہے اور فرانس کی پہلی مسجد کا افتتاح ہو رہا ہے۔خدا کرے کہ وہ برکات جو Friday the 10th کے ساتھ وابستہ ہیں جن کے بارہ میں حضرت خلیفہ ایح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کو بھی خوش خبری دی گئی تھی اور اللہ تعالیٰ ایک بات کو کئی رنگ میں پورا فرماتا ہے اور کئی طریقوں سے ظاہر فرماتا ہے۔اللہ کرے کہ وہ اس مسجد کے ساتھ بھی وابستہ ہوں اور یہ مسجد جماعت کی ترقی کے لیے اس ملک میں ایک سنگ میل ثابت ہو۔“ الفضل انٹر نیشنل 7 تا 13 نومبر 2008ء۔صفحہ نمبر 10) ایم ٹی اے انٹرنیشنل نے اس مسجد کا افتتاحی خطبہ جمعہ براہ راست نشر کیا۔علاوہ ازیں فرانس کے نیشنل ٹی وی 24-France نے خطبہ جمعہ کے بعض مناظر ریکارڈ کیے۔اس موقع پر اخباری نمائندگان اور جرنلسٹ بھی موجود تھے اور میئر صاحب بھی موجود ہے اور اپنا انٹر ویور یکارڈ کروایا۔