تأثرات

by Other Authors

Page 229 of 539

تأثرات — Page 229

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 204 جرمنی میں میرے جلسے کے جو عموما پروگرام ہوتے ہیں ان میں گزشتہ سالوں کی نسبت ایک زاید کام بھی تھا اور وہ جرمنی اور دوسرے ہمسایہ ممالک سے آئے ہوئے غیر مسلم لوگوں کے ساتھ جن میں اکثریت جرمنوں کی تھی ، دوسرے ممالک کے بھی کچھ لوگ تھے، غیر مسلم تھے اور کچھ غیر احمدی بھی تھے جن کی تعداد چار ساڑھے چار سوتھی۔ان کے ساتھ ایک علیحدہ پر وگرام تھا۔اس میں میں نے جہاد کی حقیقت پر ان کے سامنے قرآنی تعلیم رکھی اور بتایا کہ ہجرت سے پہلے کفار مکہ مسلمانوں سے کیا سلوک کرتے رہے۔ہجرت کے بعد کس طرح حملے کیے؟ کس طرح مسلمان دفاع کرتے رہے؟ قرآن نے کس طرح اور کس حد تک ان حملوں کا جواب دینے کا مسلمانوں کو حکم دیا اور اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاد کی کیا تعریف کی ہے اور کس طرح کا جہاد اب ہم احمدی کرتے ہیں؟ اس کا ان مہمانوں پر بڑا اچھا اثر تھا جس کا بعض نے ملاقات کے دوران بعد میں اظہار بھی کیا اور بڑا کھل کر اظہار کیا کہ آج ہمارے مسلمانوں کے بارے میں بہت سے شکوک وشبہات دور ہوئے ہیں۔اسلام کی تاریخ اور جہاد کا ہمیں پتہ لگا ہے۔جہاد کی تعریف پتہ لگی ہے۔بعض ملکوں کے پڑھے لکھے لوگ بھی آئے ہوئے تھے۔اکثریت تو پڑھے لکھوں کی تھی لیکن اس لحاظ سے پڑھے لکھے کہ ان میں لکھنے والے بھی تھے۔کچھ جرنلسٹ بھی تھے۔ان میں سے ایک دو نے مجھے کہا کہ ہم اپنے ملکوں میں جا کر اخباروں میں جلسہ کے حوالے سے خبر اور مضمون لکھیں گے اور اسی طرح تقریر کے حوالے سے بھی آرٹیکل لکھیں گے کہ مسلمانوں کا اصل جہاد کیا ہے اور آج کل احمد یہ جماعت کس طرح کا جہاد کر رہی ہے؟ اللہ کرے کہ یہ لوگ صحیح طور پر لکھ سکیں کیونکہ بعض دفعہ یہ لوگ صحافتی مصلحتوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کچھ نہ کچھ ایچ پیچ ضرور ڈالنا ہوتا ہے۔لیکن بہر حال ان کے چہروں سے یہ واضح اور عیاں تھا کہ وہ ہمارے جلسہ میں شامل ہوکر بہت متاثر ہوئے ہیں۔“ خطبہ جمعہ حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ 29 اگست 2008ء - الفضل انٹرنیشنل 19 تا25 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 6) اسی خطبہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ : جیسا کہ UK جلسہ پر بھی غیروں کا تاثر تھا اور دنیا کے دوسرے ممالک کے جلسوں پر بھی ہوتا ہے۔جرمنی میں بھی غیروں نے اس بات کا اظہار کیا کہ اس بات کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح خوش دلی سے چھوٹے سے لے کر بڑے تک جن میں سات، آٹھ