تأثرات — Page 228
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء معجزہ سے کم نہیں اور میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ جن سے میں اپنے جذبات کا اظہار کر سکوں۔☆ 203 الفضل انٹرنیشنل۔14 تا20 نومبر 2008ء صفحہ نمبر 20) ایک ایڈووکیٹ دوست Marian صاحب نے اپنے تاثرات یوں بیان کیے: امسال مجھے جلسہ سالانہ برطانیہ کے بعد جلسہ سالانہ جرمنی میں بھی شامل ہونے کا موقع ملا ہے۔جلسہ کے انتظامات بہت عمدہ تھے، کھانے کا انتظام بہت اچھا ہے۔میں حیران ہوتا ہوں کہ اتنی بڑی تعداد کو کھانا ہمیشہ وقت پر ملتا ہے اور کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہوتی۔میں اُمید کرتا ہوں کہ بلغاریہ کے احمدی بھی ایک دن اپنا جلسہ منعقد کریں گے اور وہ بھی اسی طرح مہمان نوازی کریں گے جس طرح اس جلسہ میں مہمان نوازی ہو رہی ہے۔میں حضور انور کا خاص طور پر بہت شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہمیں اس جلسہ میں شامل ہونے اور حضورانور سے ملنے کا موقع ملا‘“ اظہار ان الفاظ میں کیا: الفضل انٹر نیشنل۔14 تا 20 نومبر 2008ء۔صفحہ نمبر 12) بلغاریہ کے ایک ٹیلی ویژن اسٹیشن New TV کے جرنلسٹ نے اپنے تاثرات کا جلسہ جرمنی میں گزشتہ سال بھی شامل ہوا تھا۔اس سال تو خود خواہش کر کے شامل ہوا ہوں۔ایک گہری محبت کا احساس ہے جو احمدیوں کا جلسہ عطا کرتا ہے۔یہاں ہر شخص ایسے ملتا ہے جیسے وہ بہت پرانا دوست ہو۔جلسے کے انتظامات بہت اچھے ہیں اور احمد یوں کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں حضرت مرزا مسرور احمد صاحب جیسے امام ملتے ہیں جو بہت زیادہ شفیق اور محبت کرنے والے ہیں۔میں حضور کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں اور سب احمدیوں کا جو ہماری مہمان نوازی کرتے رہے۔“ الفضل انٹر نیشنل۔14 تا 20 نومبر 2008ءصفحہ نمبر 12) ایک عیسائی دوست Lalev صاحب نے کہا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہاں اس قدر روحانی پر سکون ماحول ہے کہ بڑے لمبے عرصے کے بعد پرسکون نیند سویا ہوں۔میرے اوپر کئی قسم کے خوف طاری تھے جو اللہ تعالیٰ نے 66 جلسہ کی برکت سے دُور کر دیئے ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 14 تا20 نومبر 2008ء۔صفحہ نمبر 12) جلسہ سالانہ جرمنی کے بارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز 29 اگست 2008ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں: