تأثرات

by Other Authors

Page 205 of 539

تأثرات — Page 205

181 تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء :Cllr۔David Kallahan, Deputy Mayor of Sutton (3 Sutton کے ڈپٹی میئر جناب David Kallahan نے 1993ء میں بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔انہوں نے اپنے قبول احمدیت کا واقعہ بیان کر کے بتایا کہ: میں محسوس کرتا ہوں کہ ساری جماعت احمد یہ میری فیملی ہے اور میں اس کا ایک رکن ہوں۔ہماری طاقت کا راز اتحاد اور اخوت میں ہے اس لیے ہمیشہ ان اصولوں پر عمل پیرا رہنا چاہیے۔" 6 (الفضل انٹر نیشنل۔5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 2) (4) پروفیسر مائیکل فارسڈل (Prof۔Michael Forsdal): پروفیسر مائیکل فارسڈل جو پڑھنے کی غرض سے امریکہ سے لندن آنے والے طلبا کو پڑھاتے ہیں۔انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: میں جماعت احمدیہ کی امن بخش اسلامی تعلیم سے اس قدر متاثر ہوں کہ میں اپنے طلبا کو کئی دفعہ بیت الفتوح دکھانے کے لیے لاچکا ہوں جو کہ امریکہ سے یہاں آتے ہیں۔۔۔میں آپ کی مہمان نوازی کے نظام سے بہت متاثر ہوں۔اس قدر بڑی تعداد کی اس طرح خندہ پیشانی سے مہمان نوازی کرنا کوئی معمولی بات نہیں۔آپ کا ماٹو Love for all Hatred for none ہت پرکشش ہے اور دنیا کی ضرورت کے عین مطابق ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 5 ت11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 2) (5) ٹرینیڈاڈ اور ٹو بیگو کے صدر مملکت کا پیغام: ٹرینیڈاڈ اور ٹو بیگو کے صدر محترم کے اتاشی نے ان کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے کہا کہ: میں آپ کو صد سالہ خلافت جو بلی کے تاریخی موقع پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔سو سال ایک بڑا عرصہ ہوتا ہے اور کسی جماعت کی کارکردگی کو پر سکھنے کے لیے بہت کافی ہے اور جماعت احمدیہ نے اس عرصہ میں جو انسانیت کی خدمت کی ہے وہ نہایت قابل قدر ہے اور ساری دنیا کے لئے قابل تقلید ہے۔۔۔جماعت احمدیہ کا ماٹو محبت نفرت کسی سے نہیں ساری دنیا میں مقبولیت کا درجہ پاچکا ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 5 تا11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 2)