تأثرات — Page 180
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء پر اپنے فضلوں کی بارش برسا رہا ہے۔اللہ ہم کو اس کی توفیق دے۔اللہ تعالیٰ سب شاملین جلسہ کو حضرت مسیح موعود کی دعاؤں کا وارث بنائے۔آپ سب کو خلافت احمدیہ کے لیے 161 سلطان نصیر بنائے۔ہر ایک ایمان اور تقوی میں ترقی کرتے چلے جانے والا ہو۔“ الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 10 و 11) میڈیا کوریج (Media Coverage) اور اخبارات کے تاثرات : اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کینیڈا میں بھی میڈیا نے خلافت جو بلی کے اس جلسہ سالانہ پر حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ کی آمد کو بہت کو ریج دی اور اخبارات نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تصاویر دیں اور ساتھ ساتھ مضامین بھی لکھے۔The Mississauga News (1 اخبار The Mississauga News نے اپنی 24 جون 2008ء کی اشاعت میں لکھا: مسلمان لیڈ رہلٹن میں ہونے والے کنونشن میں تشریف فرما ہوں گے: کینیڈا کے وزیر اعظم Stephen Harper اتوار کومسی ساگا میں سرکاری طور پر احمدیوں کے روحانی پیشوا کو خوش آمدید کہیں گے۔وزیر اعظم اور انٹاریو کے وزیر اعلیٰ Dalton McGinty نے اپنی کا نفرنس میں شرکت کا عندیہ دیا ہے جو کہ ساڑھے گیارہ بجے انٹرنیشنل کانفرنس میں حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو خوش آمدید کہنے کے لیے حاضر ہوں گے۔۔۔ہر بڑا اور بچہ احمدی اپنے پیارے خلیفہ پر ایک نگاہ ڈالنے کا متمنی ہوتا ہے۔لال خان صاحب جو جماعت احمدیہ کینیڈا کے صدر بھی ہیں نے بتایا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہمارے پیارے خلیفہ ہمارے درمیان ہوں گے۔صد سالہ جو بلی کی تقریبات اس سلسلہ کی تاریخ میں ایک اچھوتی حیثیت رکھتی ہیں۔یہ ایک ایسی قیادت ہے جو ہمیں ہمارے اس سلوگن کے مطابق رہنے کے طریق بتاتی ہے کہ محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر (12)