تأثرات — Page 178
تاثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 159 ہاتھ میں ہے۔آپ امن اور آشتی کی طرف دنیا کو بلا رہے ہیں اور اس وقت دنیا کو امن کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر ہے۔امن آپ سے اور مجھ سے شروع ہوتا ہے۔ہمیں اس تبدیلی کی بڑی ضرورت ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 5 ت11 ستمبر 2008, - صفحہ نمبر 8) (5) ممبر آف پارلیمنٹ Michael Ignateuf : ممبر آف پارلیمنٹ Michael Ignateuf نے اپنے خطاب میں کہا کہ : سب سے پہلے میں جماعت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے مدعو کیا گیا ہے۔میں تو یہاں آنے اور آپ کے ساتھ بیٹھنے پر ہی بہت مشکور ہوں۔۔۔۔مجھے علم ہے کہ آپ لوگ پاکستان، انڈو نیشیا اور بعض دوسرے ممالک میں ظلم وستم کا شکار ہیں۔میں اس رویہ کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔دراصل دین ایک پر امن مذہب ہے۔مغرب اور کینیڈا میں یہاں کے لوگوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ اسلام کوئی نیا مذہب نہیں بلکہ دنیا میں اس کا دوسرے مذاہب کی طرح ایک اپنا مقام ہے۔اسلام کا یہ پیغام ابدی ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ پیدا نہ کرو۔آپ لوگ اس پر عمل کر رہے ہیں اور تمام لوگوں کو اس پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔“ 66 الفضل انٹر نیشنل 1175 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 8) 6) جناب جیسن کینی Honorable Jason Kenny: سب سے آخر پر Multiculturalism & Canadian Identity کے سیکریٹری آف سٹیٹ اور وزیر اعظم کا پیغام لانے والے جناب جیسن کینی نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں پہلے اُردو میں کہا ہم خلیفہ مسرور احمد کو کینیڈا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: حضور امن کے پیغامبر ہیں۔آپ کینیڈا میں سلامتی اور امن کا پیغام لائے ہیں۔کینیڈا میں ہم آزادی ضمیر اور آزادی مذہب پر یقین رکھتے ہیں اور سب لوگ اپنے عقائد پر عمل کر کے امن اور سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 8)