تأثرات — Page 177
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 158 حضور انور سے مخاطب ہوتے ہوئے موصوف نے حضور کی کینیڈا اور مار کھم آمد کا شکریہ ادا کیا اور بہت ہی نیک جذبات کا اظہار کیا نیز اس خواہش کا اظہار کیا کہ حضور انور ہر سال کینیڈ اتشریف لائیں اور حضور انور کی خدمت میں تحفہ بھی پیش کیا۔موصوف نے کہا: آپ کے کینیڈا کے سفر پر میں اچھی خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔آپ کے یہاں کینیڈا آنے پر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔آپ ہمیشہ کینیڈا تشریف لاتے رہیں۔مارکھم اور کینیڈا آنے پر میں حضور کی خدمت میں تحفہ پیش کرنا چاہتا ہوں۔“ الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 16) 3 بریمپٹن شہر کی میئر Susan Fennell : بریمپٹن شہر کی میئر Susan Fennell نے کہا: ” جب میرے دفتر کی طرف سے مسجد کا پلان میرے پاس لایا گیا تو میں نے پوچھا کہ اس مسجد کا پلان تو بڑی مسجد کا تھا اس کو چھوٹا کیوں کر دیا گیا ہے؟ حالانکہ کیلگری میں سب سے بڑی مسجد بن رہی ہے یہاں کی مسجد کا پلان بھی موجودہ پلان سے بڑا تھا میں اس پلان کو منظور نہیں کروں گی۔پہلے والا بڑا پلان لائیں ہم وہی پلان منظور کریں گے۔“ الفضل انٹر نیشنل - 5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 16 و17) موصوفہ نے مزید کہا: 66 وہ بیس سال قبل اس وقت کے میئر کے ساتھ جماعت کے جلسہ پر پہلی دفعہ آئی تھیں اور جماعت سے تعلق قائم ہوا تھا۔میں ہفتہ کو کیلگری کی مسجد کے افتتاح کے موقع پر بھی حاضر ہوں گی۔میں یہاں آنے پر بہت خوش ہوں۔اس کنونشن میں حاضر ہونا میرے لیے ایک اعزاز ہے جس پر میں آپ کی شکر گزار ہوں۔“ (الفضل انٹر نیشنل۔5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 17) 4 میئر آف مسی ساگا (Mississauga): ان کے بعد مسی ساگا کی میئر Hazel McCallion نے جو بیس سال سے جماعتی تقریبات میں شامل ہو رہی ہیں، کہا کہ: ” یہاں نوجوان بچوں کو تعلیمی ایوارڈ دیئے گئے ہیں وہ اِن ایوارڈز سے بہت خوش ہوئی ہیں اور یہ نئی نسل ہی جماعت احمدیہ اور کینیڈا کا مستقبل ہے۔ہمارا مستقبل ان بچوں کے