تأثرات

by Other Authors

Page xix of 539

تأثرات — Page xix

تاثرات_ خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء پیش لفظ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے آقا حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیوں کے عین مطابق مبعوث ہوئے اور بڑی شان کے ساتھ اپنے مفوضہ کا رہائے نمایاں سرانجام دے کر 26 مئی 1908ء کو اپنے آسمانی آقا سے جاملے اور 27 مئی 1908ء کو منہاج نبوت پر جماعت احمدیہ میں خلافت حقہ کا با برکت آغاز ہوا اور اس نظام کے ذریعہ گزشتہ سو سال میں اللہ تعالیٰ نے دینِ حق کو دنیا کے 196 ممالک میں پھیلا دیا۔الحمد للہ حضرت خلیفہ اس الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا احسان ہے احمدیوں پر کہ نہ صرف ہادی کامل صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں شامل ہونے کی توفیق ملی بلکہ اس زمانے میں مسیح موعود علیہ السلام اور مہدی کی جماعت میں شامل ہونے کی توفیق بھی اس نے عطا فرمائی جس میں ایک نظام قائم ہے، ایک نظام خلافت قائم ہے، ایک مضبوط کڑا آپ کے ہاتھ میں ہے جس کا ٹوٹنا ممکن نہیں لیکن یاد رکھیں کہ یہ کڑا تو ٹوٹنے والا نہیں لیکن اگر آپ نے اپنے ہاتھ اگر ذرا ڈھیلے کیے تو آپ کے ٹوٹنے کے امکان پیدا ہو سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اس سے بچائے اس لیے اس حکم کو ہمیشہ یادرکھیں کہ اللہ تعالٰی کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے رکھو اور نظام جماعت سے ہمیشہ چھٹے رہو کیونکہ اب اس کے بغیر آپ کی بقا نہیں۔“ خطبات مسرور جلد 1 صفحہ 256۔257 خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 22 اگست 2003 ء 2004ء میں جب اس نظام آسمانی پر ایک سوسال کا عرصہ مکمل ہونے کو تھا تو ہمارے پیارے امام ہمام سیدنا حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے شکرانے کے طور پر احباب جماعت کو نظام خلافت کے حوالے سے عبادات و مناجات، نظام وصیت میں شمولیت ، کتب احادیث اوران کے تراجم کی مختلف زبانوں میں اشاعت، قادیان میں اُس جگہ ایک یادگار کی تعمیر جہاں حضرت خلیفتہ اسیح الاول رضی اللہ عنہ نے پہلی بیعت لی تھی بہشتی مقبرہ قادیان اور بہشتی مقبرہ ربوہ کی توسیع اور ان کی تزئین کے لیے مزید زمین کی خرید ، جن ممالک میں ابھی تک مقبرہ موصیان نہیں وہاں اس مقصد کے لیے زمین کی خرید اور جہاں مقبرہ موصیان کا قیام ہو چکا ہے وہاں مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر توسیع کا جائزہ،صد سالہ خلافت جو بلی کے لیے مرکزی کمیٹی کی طرف سے لوگو، دوران سال مقامی ضلعی اور ملکی سطح پر یوم خلافت کے جلسہ ہائے کا انعقاد، ہر ملک میں مرکزی مشن کے تحت نمائش کا اہتمام، وقار عمل ، میڈیکل کیمپ، غربا کو کھانا کھلانے کے