تأثرات — Page 160
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء (14 Vatican Embassy سے ایک نمائندہ، 15 تین ریٹائرڈ جنرل ( یوالیس فورس)، 16) علاقہ کے کانگریس مین Frank Wolf، (17 World Bank کے سینئر وائس پریذیڈنٹ، 18 منٹگمری کاؤنٹی کے Chief Executive معہ اپنے تین رفقا کے، (19) FBI کے چیف اپنی اہلیہ کے ساتھ اور 147 20 منٹگمری کاؤنٹی کے اسٹنٹ چیف پولیس نے اس تقریب میں شرکت کی۔اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ساڑھے سات بجے ہوا۔بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے استقبالیہ تقریب سے روح پرور خطاب فرمایا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطاب میں اسلام کی اعلیٰ اور بے بدل تعلیمات کا اصل رخ مندوبین کو دکھایا۔آپ نے جہاد کے بارہ میں اسلامی تعلیمات کی وضاحت فرمائی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جہاد اور دیگر اسلامی احکام کی وضاحت قرآن کریم اور اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق کی ہے اور ایک سو سال گزر جانے کے بعد بھی جماعت احمدیہ کا وہی موقف ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیش کیا تھا۔دہشت گردی کے بارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ” یہاں کی لوکل ایڈ منسٹریشن نے مجھے درخواست کی کہ میں آپ کو اسلام کے بارہ میں بتاؤں۔اس وقت غیر مسلم دنیا یہ جھتی ہے کہ مسلمان یا اسلام دہشت گردی کا مذہب ہے جو دُنیا کے امن کو برباد کر رہا ہے۔بدقسمتی سے ایک گروپ ایسا ضرور ہے جو اس قسم کے خیالات رکھتا ہے۔اس وجہ سے جہاد اور اس قسم کے دیگر عقائد کے بارہ میں غلط فہمیاں ہیں۔یہ درست ہے کہ بعض انتہا پسندوں کی وجہ سے غلط تاثر اسلام کے بارہ میں ہے لیکن میں واضح کرتا ہوں کہ جو لٹریچر اسلام کے خلاف لکھا گیا ہے وہ اسلام کی تعلیمات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ہے اور پھر اس لٹریچر کی وسیع اشاعت ہوئی ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 15 تا 21 اگست 2008 صفحہ نمبر (12) جہاد کی وضاحت کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اصل جہاد تو اپنے نفس کے خلاف جہاد ہے۔ایک جنگ سے واپس آتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ : نَحْنُ رَجَعْنَا مِنَ الْجِهَادِ الْأَصْغَرِ إِلَى الْجِهَادِ الَا كُبَرِ۔کہ ہم ایک چھوٹے جہاد سے ( جولڑائی کا جہاد تھا ) ایک سب سے بڑے جہاد کی طرف (جو نفس کا جہاد ہے ) لوٹ رہے ہیں۔یہی اصل جہاد ہے۔پھر بنی نوع انسان کی خدمت اصل جہاد ہے۔سو سال سے زاید ہماری جماعت احمدیہ کی