تأثرات — Page 155
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء اخبارات اور میڈیا: 142 جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کے اس تاریخ ساز جلسہ سالانہ کو امریکہ میں وسیع پیمانہ پر کوریج (Coverage) دی گئی اور جلسہ کے حوالہ سے خبریں اور انٹرویوز شائع کیے گئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 19 جون 2008ء کو پنسلوانیا کے ایک اخبار Lancaster Intelligencer Journal" کو انٹرویو دیا جو انہوں نے 20 جون 2008ء کے شمارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تصویر کے ساتھ شائع کر دیا۔تصویر کے Caption دیتے ہوئے اخبار نے لکھا: مسلمانوں کے خلیفہ فارم شوکمپلیکس کے مقام پر خواتین کے جلسہ گاہ کا وزٹ کرتے ہوئے“ اخبار نے لکھا کہ: مرزا مسرور احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ تم اپنے خالق کو پہچان سکتے ہو جب تم اس کی مخلوق سے محبت کرتے ہو۔اور یہ پیغام خاص طور پر صرف امریکیوں کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ پیغام تمام دنیا کے لیے ہے جو صیح الزمان لائے ہیں۔انہوں نے یہ ریمارکس ہیرس برگ پہنچنے پر جمعرات کی شام اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہے۔اگر ہر کوئی اس پیغام کو یا در کھے اور اس پر عمل کرے تو دنیا میں دشمنی باقی نہ رہے۔لوگوں کے دل کینہ سے پاک ہو جائیں۔دنیا میں امن قائم کرنے کا یہی ایک طریقہ ہے۔دنیا میں ایٹم بموں کی ضرورت نہیں۔اللہ تعالیٰ کی ہر مہیا کردہ چیز کولوگوں کی بہتری کے لیے استعمال میں لایا جائے۔“ قبل ازیں جمعرات کی شام کو فارم شو کمپلیکس میں جب مرزا مسرور احمد پہنچے تو اس وقت سفید پگڑی، سلیٹی رنگ کی شیروانی اور سفید شلوار پہن رکھی تھی۔آتے ہی انہوں نے سینکڑوں رضا کاروں سے مصافحہ کیا اور بچوں کو پیار کیا۔احمد جومسیح موعود کے پانچویں خلیفہ ہیں اور لندن کے رہائشی ہیں نے کہا کہ 2003ء میں خلیفہ منتخب ہونے کے بعد سے پہلی مرتبہ ان کی امریکہ آمد کا مقصد اپنے لوگوں سے ملنا اور ہر اُس شخص سے ملنا ہے جو انہیں ملنا چاہتا ہے۔احمد نے کہا کہ ان کا پیغام صرف یہی نہیں کہ تمام مسلمان فرقے متحد ہو جا ئیں بلکہ وہ کہتے ہیں کہ تمام مذاہب کے لوگ آگے آئیں اور ہاتھ میں ہاتھ دیں۔جس شخص کے وہ منتظر تھے وہ مسیح دنیا میں تشریف لاچکے ہیں۔احمد یہ مسلم کمیونٹی ایک مذہبی تنظیم ہے اور افریقہ، ایشیا، آسٹریلیا، یورپ اور شمالی و جنوبی