تأثرات — Page 138
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء علیہ السلام پر فضیلت رکھتے ہیں۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے باوجود اس کے کہ مسلمانوں کے دل میں ایک عظیم مقام ہے اور آپ کو خدا تعالیٰ نے خاتم النبین قرار دیا ہے، یہی فرمایا کہ تم مجھے موسیٰ علیہ السلام پر فضیلت نہ دو۔مقصد یہ تھا کہ معاشرتی امن خراب نہ ہو۔اسی طرح حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ایک یہودی اور مسلمان کا مقدمہ آپ کے سامنے آیا تو آپ نے یہودی کا حق اسے دلوایا۔۔۔۔میہ وہ بنیادی اسلامی تعلیم ہے جس پر جماعت قائم ہے اور اس کو پھیلا رہی ہے۔ہمیں بانی جماعت احمدیہ کی تاکیدی تعلیم ہے کہ بدی کا بدلہ بدی سے مت دو۔“ 66 126 الفضل انٹر نیشنل 18 تا 24 جولائی 2008ء) خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی کی تقریبات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: " آج ہم چوبیس گھنٹے ٹی وی کے ذریعہ یہ پیغام پھیلا رہے ہیں اور اسی طرح تعلیم وصحت کے میدانوں میں یا پینے کے پانی کی فراہمی اور انرجی کے حصول میں غریب و مستحق لوگوں کی مدد کر رہے ہیں تو بانی جماعت کی تعلیم کے مطابق کر رہے ہیں۔آج ہم سوسالہ خلافت جو بلی منا رہے ہیں۔احمد یہ جماعت انسانیت کی خدمت کر رہی ہے اور بلا تمیز رنگ و نسل و عقیدہ سب کی خدمت کر رہے ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 11 جولائی تا 17 جولائی 2008ءصفحہ نمبر 10) غیر از جماعت احباب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ' آپ سب جو سوسائٹی کے علمی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اسلام کی ان بہترین تعلیمات کو اپنے ذہن میں رکھیں۔آپ کو علم ہونا چاہیے کہ ایک جماعت ہے جو اسلام کی اصل تعلیمات پر عمل کر رہی ہے۔اس لیے کہ یہ جماعت خلافت کی برکات سے متمتع ہے۔افراد جماعت خلیفہ سے بہت محبت رکھتے ہیں اور خلیفہ اُن سے بہت محبت رکھتا ہے اور وہ سب خدا سے محبت رکھتے ہیں۔انشاء اللہ یہ باہمی محبت ہمیشہ رہے گی۔“ 66 الفضل انٹرنیشنل 11 جولائی تا 17 جولائی 2008 صفحہ نمبر 10) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اس تاریخی، پر شوکت اور پر مغز خطاب کا اثر ہر ایک چہرہ سے عیاں تھا۔آخر پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے سب حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور سب کو دُعا دی اور یوں یہ خطاب اپنے با برکت اختتام کو پہنچا۔