تأثرات — Page 133
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء (4) 121 یہ آپ کا خلافت جوبلی تقریبات کا سال ہے۔کیا یہ تقریبات صرف یو۔کے میں ہی ہوں گی ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس سوال کے جواب میں فرمایا: ہم ساری دنیا میں تقریبات منا رہے ہیں۔اپریل کے مہینہ میں میں نے افریقہ کے ممالک کا دورہ کیا اور جلد ہی امریکہ اور کینیڈا بھی جا رہا ہوں۔ہم نے پاکستان میں بھی خلافت جو بلی کی تقریبات منائیں اگر چہ وہاں پابندیاں لگائی گئیں تھی اور اس کے بعد یہ پابندیاں کہ ہم چراغاں نہیں کر سکتے اور بچوں میں مٹھائیاں تقسیم نہیں کر سکتے “ (5 الفضل انٹر نیشنل 11 جولائی تا 17 جولائی 2008ء صفحہ نمبر 10) آپ نے مقامی برطانوی باشندوں تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے کوئی پروگرام بنایا ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس وقت یہاں لارڈ ایو بری تشریف رکھتے ہیں جو اس بات کا کھلا اظہار ہے کہ ہم مقامی باشندوں تک اپنا پیغام پہنچاتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی کئی پروگرام جاری ہیں۔ابھی نیچے ہال میں میری تقریر ہوگی جس میں میں اپنا پیغام دوں گا۔آپ دیکھیں گے کہ وہاں بھی بہت سے برٹش اور دیگر سرکردہ افراد موجود ہوں گے۔“ (6 الفضل انٹر نیشنل 11 جولائی تا 17 جولائی 2008ءصفحہ نمبر 10) برٹش گورنمنٹ دہشت گردی کے الزام میں پکڑے جانے والوں کے لیے بیالیس (42) دن کی Detention کا ایک قانون پاس کرنا چاہتی ہے۔اس کی افادیت کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جواب دیتے ہوئے فرمایا: آپ کا کیا خیال ہے کہ 28 دن کی ہو یا 42 دن کی اِس سے انتہا پسندی ختم ہو سکتی ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ دونوں فریق خدا تعالی پر ایمان رکھیں۔جب تک آپ یہ نہ جانیں کہ آپ کون ہیں اور مرنے کے بعد کہاں جانا ہے اور مسلمان ہونے یا انسان ہونے کے ناطے آپ سے کیا توقعات ہیں؟ اُس وقت تک ایک دوسرے کے ساتھ امن کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔“ الفضل انٹرنیشنل 11 جولائی تا 17 جولائی 2008 صفحہ نمبر 10) اس موقع پر جب لارڈ ایو بری سے بھی پوچھا گیا تو انہوں نے بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اس بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ : میں حضور کے ساتھ متفق ہوں کہ یہ معاملہ ذہنی اور قلبی رجحانات سے متعلق ہے۔انہیں تبدیل کیے بغیر ہم معاشرتی امن کے قیام کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔“ الفضل انٹر نیشنل 11 جولائی تا 17 جولائی 2008 صفحہ نمبر 10)