تأثرات — Page 131
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء پریس کانفرنس : 119 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطاب سے قبل شام ساڑھے پانچ بجے کا نفرنس کا آغاز کیا گیا۔کانفرنس میں امیر جماعت ہائے احمد یہ یو کے مکرم رفیق احمد حیات صاحب نے جماعت احمدیہ کا تعارف کرواتے ہوئے زائرین کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے دُنیا کے ایک سو نوے (190) ممالک میں جماعت احمدیہ کا پودا لگ چکا ہے۔ایشیا اور افریقہ میں بڑی بڑی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں اور ساری دُنیا میں بالعموم اور افریقی ممالک میں بالخصوص بلا تفریق مذہب وملت اور رنگ و نسل تعلیم اور صحت کے میدانوں میں جماعت احمد یہ عالم گیر کو بنی نوع انسان کی نمایاں اور بے لوث خدمات کی توفیق مل رہی ہے۔اسی طرح ہیومینیٹی فرسٹ کے ذریعہ بھی فلاح و بہبود کے بہت سے کام جاری ہیں۔پاکستان میں احمدیوں کے حالات سے متعلق ایک نمائندہ کے سوال پر برٹش پارلیمنٹ کی ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئر مین جناب لارڈ ایو بری نے بتایا کہ پاکستان میں احمدیوں کے ساتھ ظلم و ستم کے واقعات مسلسل ہورہے ہیں۔حال ہی میں فیصل آباد میڈیکل کالج کے تئیں طلباو طالبات کو کالج سے نکال دیا گیا۔ان میں سے بعض اپنی تعلیم کے آخری سال میں تھے۔ایک ایسا ملک جہاں طبی سہولیات کا پہلے سے ہی فقدان ہے ایک خاص فرقہ کے طلبا کے ساتھ یہ سلوک روارکھا جارہا ہے کہ انہیں اپنی تعلیم کی تکمیل سے روکا جارہا ہے۔لارڈ ایوبری نے مزید بتایا کہ ہم نے یہ معاملہ پاکستان کے سفارت خانے کے سامنے رکھا ہے۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2006ء میں ایک پارلیمینٹری وفد احمدیوں کے پاکستان میں حالات کی تحقیق کے لیے پاکستان گیا تھا اور اس کی تحقیقاتی رپورٹ شائع شدہ ہے۔اس کے مطابق بھی احمدیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں پاکستان میں مذہبی آزادی حاصل نہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی آمد: یہ پروگرام ابھی جاری تھا کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ تشریف لے آئے اور مندرجہ ذیل سوالات کے جواب ارشاد فرمائے۔(1) انڈونیشیا میں جماعت کی تبلیغی مساعی پر پابندی لگانے کے حوالے سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ اس پر احتجاج کریں گے ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جواب دیتے ہوئے فرمایا: دو مجھے نہیں معلوم کہ آپ کے خیال میں احتجاج سے کیا مراد ہے؟ لیکن ہم انسانی حقوق کے مختلف اداروں کے ذریعہ اس کے خلاف آواز اُٹھا رہے ہیں۔جہاں تک سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے کا تعلق ہے تو ہم نے کبھی ایسا نہیں کیا اور نہ کریں گے۔اس سے پہلے