تأثرات — Page 92
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 86 میرا دل گواہی دیتا ہے کہ یہ خدا رسیدہ شخصیت ہے۔اس جیسا دنیا میں کوئی نہیں ہے۔“ ☆ الفضل انٹرنیشنل 27 جون تا 3 جولائی 2008 ء صفحہ 13) ایک دوست عمر مرتلی محمد نے اپنے جذبات کا اظہاران الفاظ میں کیا: اس روحانی جلسہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ سارے لوگ خدا سے تعلق رکھتے ہیں۔دنیا میں عام لوگ یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ٹسی پیروکار کا اپنے امام سے ایسا پیار اور روحانی تعلق بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ میں نے اس جلسہ میں آکر جماعت کا اپنے امام کے لیے دیکھا ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 27 جون تا 3 جولائی 2008 صفحہ 13) ایکٹوریل گنی (Equartorial Guinea): ہ یہ لوگ پہلی بار اپنے امام کے ساتھ ملاقات کا شرف پا رہے تھے۔وفد کے ایک ممبر مکرم اسحاق امین صاحب نے بتایا: ” جب میں نے پہلی دفعہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو دیکھا تو مجھ میں یکا یک ایک رُوحانی تبدیلی پیدا ہوئی اور مجھے ایسا لگا کہ میرا اندر صاف ہو گیا ہے اور گند ختم ہو گیا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ خدا کے ولی ہیں۔“ ☆ الفضل انٹرنیشنل 27 جون تا 3 جولائی 2008 ء صفحہ 13) سات افراد پر مشتمل اس وفد میں ایک غیر از جماعت زیر تبلیغ دوست بھی شامل تھے، حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے دوران ہی ان کی کایا پلٹ گئی اور ملاقات کے بعد کہنے لگے کہ میں فورا بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔چنانچہ انہوں نے وہیں بیعت کر لی۔الحمد للہ ایک نو مبائع دوست عبدالرحمن صاحب ملاقات کے بعد بہت ☆ مطمئن اور خوش دکھائی دے رہے تھے۔کہنے لگے: میں نے اپنی زندگی میں کبھی ایسا جلسہ نہیں دیکھا جہاں مختلف قسم کی قوموں اور رنگ و نسل کے لوگ موجود ہوں۔مجھے خاص خوشی حضور انور کومل کر اور حضور انور کا خطبہ جمعہ سن کر ہوئی۔ایسا لگتا تھا کہ حضور انور کو ہمارے ملک ایکٹوریل گنی کے روحانی امراض کا علم ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور انور کا خطبہ جمعہ صرف نائیجیریا کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے کیونکہ یہ خامیاں اور کمزوریاں ساری دنیا میں پائی جاتی ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی راہنمائی خلیفہ وقت کے ساتھ ہے۔ہماری خواہش