تأثرات

by Other Authors

Page 85 of 539

تأثرات — Page 85

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 79 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اس خطاب میں اطاعت کے ساتھ ساتھ جھوٹ اور جھوٹی گواہی سے بچنے کا خُلق اپنانے کی تلقین کی اور ایفائے عہد پر زور دیا، قومی اور انفرادی سطح پر دیانت داری کو اپنانے کی تلقین فرمائی اور امانتوں کا حق ادا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے خصوصاً تیسری دنیا کے ممالک یعنی ایشیا اور افریقہ کے ترقی پذیر ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: اگر ہم نے صحیح طور پر اپنے فرائض کی انجام دہی نہ کی یا اپنی امانتوں کا حق ادا نہ کیا تو دنیا کے کچھ ممالک کی آنکھیں ہمارے وسائل پر لگی ہوئی ہیں اور وہ ان کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔اگر ہماری غلطیوں کی وجہ سے وہ ہمارے قدرتی وسائل تک رسائی حاصل کر لیں تو ہم پچاس سال پہلے کے دور میں چلے جائیں گے اس لیے اپنے عہد بیعت کو مکمل وفاداری کے ساتھ پورا کریں اور اپنے فرائض بجالائیں تاکہ کوئی اجنبی ہمارے وسائل جن سے خدا نے ہمیں نوازا ہے کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔“ الفضل انٹر نیشنل 27 جون تا 3 جولائی 2008 صفحہ 10) پریس اور میڈیا کو انٹرویو: وو دوسرے دن کے رُوح پرور خطاب نیز ظہر اور عصر کی نمازوں کی ادائیگی کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کچھ دیر کے لیے حدیقہ احمد کے نو تعمیر شدہ مہمان خانہ میں تشریف لے گئے جہاں پریس اور میڈیا کے نمائندوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے بہت اہم امور پر گفتگو کی ایک سوال کے جواب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: یہ بات میں نے اس کا نفرنس میں بھی کی تھی کہ اگر مکمل پلاننگ ہو اور سیاست کا عمل دخل نہ ہو اور غریب لوگوں کا حقیقی درد ہو تو تمام ممالک مل کر ان غریبوں کی مدد کر سکتے ہیں جو بھوکے ہیں اور جن کو حقیقہ خوراک چاہئے۔یہاں نائیجیریا میں بھی جو ایک بڑا ملک ہے اگر مکمل پلاننگ سے کام کیا جائے تو غربت ختم ہوسکتی ہے۔آپ کے پاس زرعی وسائل ہیں۔بعض دوسرے قدرتی وسائل بھی ہیں۔اگر آپ واقعی چاہتے ہیں کہ غریبوں کی مدد کریں تو پھر ضرور غریب علاقوں میں جائیں تو آپ آسانی سے مدد کر سکتے ہیں اور خاص طور پر وہ ممالک جہاں زراعت ہوتی ہے وہ آسانی سے غربت کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔اسی طرح مغربی ممالک میں بہت خوراک پیدا ہوتی ہے جو ضائع چلی جاتی ہے یا وہ اس کو خود ضائع کر دیتے ہیں یا ایسے ممالک کو جہاں ان کے سیاسی مفادات کی تکمیل ہوئی ہوتی ہے صرف ان کو دے دیتے ہیں۔تو حقیقت میں خدا کا خوف ہی بنیادی چیز ہے۔اگر آپ کو