تأثرات

by Other Authors

Page 352 of 539

تأثرات — Page 352

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء یہ قافلہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی قیادت میں ترقی کی شاہراہ پر ہمیشہ گامزن رہے اور اس مبارک موقع پر اپنے ان بزرگ مرد وخواتین کے لیے بھی دعا گو ہیں جنہوں نے خلافت کی بقا کے لیے بے مثال قربانیاں دے کر اپنے آپ کو امر بنالیا۔خدا تعالیٰ ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔آمین 314 (ماہنامہ انصار اللہ ضمیمہ جون 2008ء۔صفحہ 40,39) 16) مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور : مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور ناظر خدمت درویشاں صدرانجمن احمد یہ ربوہ نے اپنے تاثرات یوں بیان فرمائے : اس وقت جب کہ ہم ایک صدی کے انجام پہ پہنچے ہوئے ہیں اور نئی صدی شروع کرنے والے ہیں، کوئی نہ کوئی ایک پاک نیت کر لیں اپنے دل میں کہ خدا تعالیٰ نے تو حید کو دنیا میں قائم کر دکھایا ہے اس توحید کی قدر و قیمت کرتے رہیں گے اور اس کے مقابلہ پر دنیا کی کسی خواہش اور کسی مجبوری کو روک نہیں بنے دیں گے۔اگر ہم اس نیت کے ساتھ اس صدی کا اختتام کر رہے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے آئندہ صدیاں بابرکت ہوں گی تو میں آپ سب احباب سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ اس موقع پر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عاجزانہ دعائیں کرتے ہوئے اپنی نئی صدی کے آغاز میں داخل ہوتے وقت کچھ نہ کچھ خدا تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کرنے کے لیے نیا عزم اور نیا کردار لے کر جائیں جو خدا تعالیٰ اپنے فضل سے قبول فرمائے اور ہم سب کو جو نعمت اس نے عطا کی ہوئی ہے خلافت کی ، اس نعمت کو دائی بنا کے ہماری نسلیں بھی اس سے فیض یاب ہوتی رہیں۔آمین (ماہنامہ انصار اللہ ضمیمہ۔جون 2008ء صفحہ نمبر 42) (17) مکرم و محترم سید میر محمود احمد صاحب ناصر : پرنسپل صاحب جامعہ احمد یہ ربوہ (سینئر سیکشن ) مکرم محترم سید میر محمود احمد صاحب ناصر نے اس با برکت موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرمایا: ” جب میاں احمد سلمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی بات ختم کی تو جذبات کا اتنا غلبہ تھا کہ شاید میں تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ کوئی تقریر کروں گا۔چار خلفا سے براہ راست فیض پانے