تأثرات — Page 346
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ہے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اِنِّى مَعَكَ يَا مَسْرُورُ۔ہم بھی عہد کرتے ہیں کہ اے مسرور! خدا بھی تمہارے ساتھ ہے اور ہم عاجز بندے بھی تیرے ساتھ ہیں۔اللہ تعالیٰ فرشتوں کے ذریعہ آپ کی تائید و نصرت فرمائے اور ہر لمحہ کامیابیوں و کامرانیوں سے نوازے۔جماعت کو مضبوط و متحد رکھے اور خلافت کا سایہ قیامت تک ہمارے سروں پر رکھے اور آپ کے مبارک ہاتھ پر فتوحات دکھائے۔آمین ثم آمین۔اور جماعت کو اعمال صالحہ بجالانے کی توفیق دے اور تقوی طہارت پر قائم رہنے کی توفیق دیتا چلا جائے اور ہم سب مل کر خدا کی اس آواز میں اپنی آواز شامل کریں اور مل کر یہ کہیں کہ انی 669999, مَعَكَ يَا مَسْرُورُ 7) مکرم بشارت احمد رانا صاحب: 308 (ماہنامہ انصار اللہ ضمیمہ جون 2008ء۔صفحہ 24) مکرم بشارت احمد رانا صاحب کراچی سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: مبارک مبارک اور صد مبارک! سو برس گزرنے کے بعد آج یہ وقت آیا ہے مذہب کی تمام تر تاریخ میں تاریخ آدم میں اگر ہم نظر دوڑائیں تو ہمیں کہیں سو سال یکجا کسی مامور کے بعد نظر نہیں آئے جو خدا تعالیٰ نے قوم احمد کو اپنے فضل سے یہ وقت دیا یہ دور بخشا اس میں دو طرفہ سلوک خدا کا ہمارے ساتھ اور مومنوں کا خدا کے ساتھ رہا اور یہ بڑا کمال کا واقعہ پیش آیا ہے سو سال میں کہ خدا کے مامور نے جب جس قربانی جس اطاعت کی توقع مؤمنین سے کی مؤمنین نے بہت آگے قدم رکھا۔میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پا رہا۔ہم نے جوز مانہ اپنی عمر میں پایا وہ خلیفتہ اسیح الرابع کا تھا۔وہ مہاجر خلیفہ اپنی ہجرت کے تمام اثمار لے کر اس دنیا سے گیا۔میں سو بار تمام بھائیوں کو مبارک دوں گا۔خدا کرے کہ مسیح پاک کی تمام دعائیں ہم سب کو لگ جائیں اور تمام مؤمنوں کی دعائیں تمام مومنوں کو لگ جائیں اور اس روح کے ہم قیامت تک مستحق رہیں۔آمین اللہم آمین۔“ 66 (ماہنامہ انصار اللہ ضمیمہ جون 2008ء۔صفحہ 24,23) (8) مکرم شیخ کریم الدین صاحب ایڈووکیٹ : امیر صاحب جماعت ہائے احمد یہ ضلع بہاول نگر مکرم شیخ کریم الدین صاحب نے اپنے تأثرات یوں بیان فرمائے :