تأثرات — Page 320
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ربوہ میں منعقد ہونے والے پروگرام اور تقریبات: 290 ایک سوسال کا سفر جماعت احمدیہ نے ایسی برق رفتاری سے طے کیا کہ ہر کوئی انگشت بہ دندان ہے۔یہ سفر ہے ہر قسم کے شرک ، پیر پرستی، قبر پرستی اور اندھی تقلید سے بچ کر بصیرت اور روحانی بلند پروازی کا، یہ سفر ہے جہالت کے اتھاہ گہرے اندھیروں سے نکل کر نو راور روشنی کی تیز رفتاریوں کا، یہ سفر ہے جھوٹ کی دھوپ، ملمع سازیوں کی تمازت سے بچ کر سعید الفطرت رُوحوں کے ایک سایہ دار اور گھنے درخت کے سائے میں آرام کرنے کا، یہ سفر ہے دہشت ، خوف و ہراس اور وحشت کے پاتال سے ابھر کر، وحی و الہام، دلیل منطق اور فلسفہ کی رُو سے حقائق پا جانے کا، یہ سفر ہے چار دانگ عالم میں سچ کی منادی کر کے سعید روحوں کو ایک خدا اور ایک رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرنے کا۔ہمارے اسلاف جس شمع خلافت کے امین بنے رہے، جس لوائے وحدت واحدیت کی انہوں نے جان سے بڑھ کر حفاظت کی ، جس بیعت کی حفاظت کے لیے خون کے نذرانے پیش کیے، اولاد، جان، مال، وقت اور عزت کی قربانیاں بے دریغ پیش کر دیں۔مقبول قربانیوں کے سو سال مکمل ہونے کا یہ سنگ میل ہم سب کو مبارک ہو۔صد مبارک ہو صد مبارک ہو۔آج ہماری نسل پر یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اسلاف کی ان قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دیں اور اگر ہم سے مزید قربانیاں مانگی جائیں تو ان سے بڑھ کر قربانیاں پیش کریں اور اپنی اولادوں کو بھی یہی درس دیں۔ہماری ساری خوشیاں، ہمارے سارے سکھ خلافت احمدیہ کی مضبوطی اور بقا کے ساتھ وابستہ ہو۔تہ ہو چکے ہیں۔ہم اسی کی خوشیاں مناتے ہیں اور اسی کے لیے مولیٰ کے حضور ہماری جانیں حاضر ہیں اور اسی کی خاطر ہم جیتے ہیں اور اسی کی خاطر ہم جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہیں۔دُنیا کے 195 ممالک کے ساتھ ساتھ ربوہ کے باسیوں نے بھی خلافت جو بلی منائی۔خلافت جو بلی کی دُعاؤں اور پروگراموں کا آغاز ذیلی تنظیموں اور محلہ جات کی سطح پر سال کے آغاز میں ہی ہو چکا تھا۔سیارے سال کے پروگرام محلہ جات کی سطح پر اور ذیلی تنظیموں نے اپنے اپنے دائرہ میں یہ پروگرام منعقد کرنے کی تفصیلی منصوبہ بندی کر لی تھی۔نوافل، دُعاؤں اور عبادات کے تسلسل کے ساتھ ساتھ محلہ جات میں مقامی طور پر اور ذیلی تنظیموں کے زیر اہتمام جلسہ ہائے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، جلسہ ہائے یوم مسیح موعود علیہ السلام، جلسہ ہائے یوم مصلح موعود رضی اللہ عنہ منعقد کیے گئے ، آل پاکستان مقابلہ جات میں مقابلہ مضمون نویسی ، خلافت کوئز اور دیگر علمی و ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔ان پروگراموں کے ساتھ ساتھ غربا میں کھانا اور ملبوسات بھی تقسیم کیے گئے۔ربوہ کی فضا میں خلافت جو بلی کی خوشی میں شعرا کی طرف سے جو حصہ ڈالا گیا اس سے بھی فضا آج تک معطر ہے۔یہ پروگرام ریکارڈ کر کے ایم۔ٹی۔اے پر ساری دنیا کو دکھائے گئے۔مجلس انصار اللہ مقامی