تأثرات — Page 311
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 281 نے اس میں بہ نفس نفیس شرکت فرمائی اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم فرمائے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اختتامی خطاب میں فرمایا: ” آپ نے خدام الاحمدیہ میں عہد ہرایا۔۔کہ ہم اقرار کرتے ہیں کہ دینی ، قومی اور ملی مفاد کی خاطر اپنی جان، مال، وقت اور عزت کو قربان کر دیں گے۔اگر کھیلوں میں آپ کو یہ عادت نہیں پڑتی کہ اپنے جذبات کی، ہلکے جذبات کی قربانی کریں تو ان اعلیٰ جذبات کی قربانی کی کس طرح آپ کو عادت پڑسکتی ہے؟ پس ہمیشہ کھیلوں کو اپنے مستقبل بہتر کرنے کا ذریعہ بنا ئیں نہ کہ میڈل جیتنا اور کپ جیتنا اور پھر جیت کے نعرے لگانا یا یہ بعد میں نعرے لگانا کہ ہم نے اتنے میڈل جیتے۔اور یہی چیز ہے جو ایک احمدی کا مقصد ہے۔اللہ کرے کہ آپ اس مقصد کو حاصل کرنے والے ہوں اور اس عہد کو پورا کرنے والے ہوں کہ خلافت احمدیہ کے قائم رکھنے کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے ہم تیار رہیں گے۔اگر آپ میں ڈسپلن ہوگا ، اگر آپ میں خدا کا خوف ہوگا، اگر آپ خدا کی رضا کے لیے سب کام انجام دے رہے ہوں گے تو سبھی آپ دین کی خاطر بھی قربانی کرنے والے بن سکیں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔“ الفضل انٹر نیشنل 3 تا 9 اپریل 2009ء۔صفحہ نمبر 12) گوئٹے مالا : گوئٹے مالا کے جلسہ سالانہ میں گوئٹے مالا کے Native یعنی Maya قوم کا ایک گروپ بھی اپنے روایتی لباس میں شامل ہوا اور ان کے چیف نے اپنی مختصر تقریر میں جماعت احمدیہ اور اسلامی تعلیمات کی تعریف کی اور جماعت کا شکریہ ادا کیا۔اس جلسہ میں 250 سے زاید افراد شامل ہوئے۔ہمسایہ ملک El Salvador کے ٹی وی کے نمائندے نے آخری اجلاس کی ویڈیو فلم تیار کی اور مولانا عبد الستار خان صاحب امیر جماعت احمد یہ گوئٹے مالا اور مرکزی نمائندہ مکرم مولانا نسیم مہدی صاحب کا انٹرویو ریکارڈ کیا جو 10 نومبر 2008ء کی خبروں میں نشر کیا گیا۔یہ ٹی وی چینل گوئٹے مالا کے علاوہ ایل سیلویڈور (El Salvador) میں بھی دیکھا جاتا ہے۔سور بنام: الفضل انٹر نیشنل 16 تا 22 جنوری 2009ء صفحہ نمبر 8) سورینام کے جلسہ سالانہ میں بہائی مذہب، سناتن دھرم اور تین غیر از جماعت مساجد کے نمائندوں کے علاوہ ملک کے نائب صدر جناب رام دین سار جو صاحب نے شرکت فرمائی۔موصوف نے 10 دسمبر