تأثرات

by Other Authors

Page 302 of 539

تأثرات — Page 302

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 274 ہم آج کل ایک بہت ہی مشکل دور میں زندگی گزار رہے ہیں اور بنیادی سوال یہ ہے کہ ہم واپس امن کی طرف کیسے جائیں؟ آپ کی جماعت نے تمام دنیا کو اپنی تعلیم سے روشناس کر دیا ہے اور اس مشن کو آگے بڑھتے رہنا چاہئے۔مجھے اُمید ہے کہ حضور انور کا دورہ ہمارے معاشرہ میں ایک نئی روح پھونک دے گا جس کے ذریعہ ہم مختلف مذاہب ایک دوسرے کے لیے برداشت سے کام لیں گے۔مجھے امید ہے کہ آپ کا پیغام دنیا کی بہبودی اور بھلائی کے لیے ایک مشعل راہ ثابت ہوگا۔میں آپ کو کوچی (Kochi) شہر میں خوش آمدید کہتا ہوں۔“ ☆ الفضل انٹر نیشنل 23 تا 29 جنوری 2009ء۔صفحہ نمبر 2) ممبر پارلیمنٹ جناب پروفیسرایم کے ساہنو نے اپنے خطاب میں کہا: پیارے حضور آج کو چین میں موجود ہیں۔مجھے اس سے بہت خوشی ہے کہ جماعت احمد یہ دنیا میں امن پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔اس جماعت کی جہاد کے بارہ میں تعریف یہ ہے کہ اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کی جائے اور یہی بات مذاہب میں ملتی ہے۔تمام مذاہب میں یہ پایا جاتا ہے کہ تمام انسانوں سے نیک، اچھا سلوک کیا جائے۔چونکہ جماعت احمد یہ یہی کام سرانجام دے رہی ہے اس لیے میں تمام دنیا میں شانتی اور امن پھیلانے والی اس جماعت کا عقیدت مند ہوں اور ہر طرح سے اس کی کامیابی کا خواہاں ہوں۔“ 66 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطاب: الفضل انٹر نیشنل 23 تا 29 جنوری 2009ء۔صفحہ نمبر 3،2) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی طرف توجہ دلائی کہ اسلام عدل و انصاف اور حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کا حکم دیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کا مقصد بیان کرتے ہوئے حضور انور نے فرمایا: ” ہم یہ ایمان رکھتے ہیں کہ ہر ایک صدی کے سر پر خدا تعالیٰ مجد بھیجتارہا جو اسلام کی سچی اور صحیح تعلیمات کو پھیلانے کے ذمہ دار تھے۔بعض مجد دانڈیا میں بھی آئے۔سال 1889ء میں حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام مبعوث ہوئے اور آپ علیہ السلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیوں کے مطابق مسیح اور مہدی ہونے کا دعوی کیا۔ہم آپ علیہ السلام کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔آپ لوگوں کو متحد کرنے کے