تأثرات — Page 260
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء بعض عرب چینلز پر بھی افتتاح کی خبریں نشر ہوئیں۔ان کا خلاصہ حسب ذیل ہے: مشہور عرب چینل العربیہ نے مسجد خدیجہ کے افتتاح کی خبر دی، ☆ کی خبر شائع کی، ☆ 235 اخبار الشرق الاوسط جو بیک وقت متعددممالک سے شائع ہوتا ہے نے مسجد کے افتتاح چالیس مختلف ویب سائٹس پر مسجد خدیجہ کے افتتاح کی خبر نشر ہوئی، ہیرا ہم عرب ویب سائٹ نے اس خبر کو نشر کیا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسجد خدیجہ برلن کی افتتاحی تقریب کو انٹرنیشنل میڈیا میں بھی وسیع پیمانے پر کوریج ملی۔الفضل انٹر نیشنل کے حوالہ سے ایک اندازے کے مطابق 148 اخبارات اور رسائل نے مسجد خدیجہ کے افتتاح کی اس خبر کو شائع کیا اور جرمنی کے علاوہ 16 دیگر ممالک کے اخبارات نے خبریں شائع کیں۔ان ممالک میں انگلستان، سکاٹ لینڈ، امریکہ، پاکستان، انڈیا، آسٹریا، سری لنکا، تائیوان ، ترکی ، کینیڈا،سعودی عرب، بحرین، کویت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، فرانس ، سویڈن اور سورینام شامل ہیں۔اس تقریب کو کوریج دینے والے انٹر نیشنل اخبارات میگزینز اور خبر رساں ایجنسیوں میں سے چندا ہم نام یہ ہیں: "CNN, Associated Press Ap, Reuters, Google News, Zimbio News Agency, Euro_Islam, Gilf News, world news Network, Yahoo News, Newsday۔com, International Hearld Tribune, Thew Gayrdian UK, ABC News USA, CNN UK, Deutch Weelle (Germany), Spiegel (Germany), USA Today (USA), ITN (UK), MSNBC (USA), Washington Post USA, The Times of India (India)۔" بیتیز دورة الفضل انٹر نیشنل - 12 تا18 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 13) برلن کی مسجد خدیجہ کے افتتاح کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالی مسجد بیت السلام برسلز بیلجیئم کا افتتاح کرنے کے لیے جرمنی سے 18 اکتوبر 2008 کو رخصت ہوئے۔اس موقع پر احباب جماعت بڑی تعداد میں علی اصبح مشن ہاؤس میں جمع ہو چکے تھے۔قریباً سوا نو بجے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنے رہائشی حصہ کی بالکونی میں تشریف لائے اور اپنے کیمرے سے مسجد کے خوب صورت حصوں کی ویڈیو بنائی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے چہرہ مبارک پر نظر پڑتے ہی احباب جماعت نے نعرہ ہائے تکبیر بلند کیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ