تأثرات — Page 237
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء خدمت کے لیے اپنے آپ کو ہر وقت تیار رکھنا ہے۔یہ ہے ایک مزاج جو ہر احمدی میں آپ کو ہر جگہ نظر آئے گا۔چاہے وہ یورپ میں رہنے والا احمدی ہے یا ایشیا میں رہنے والا احمدی ہے یا افریقہ میں رہنے والا احمدی ہے یا امریکہ کے ممالک میں رہنے والا احمدی ہے۔اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ دنیا کے 190 ملکوں میں پھیلی ہوئی ہے اور ایک اندازے کے مطابق 170 ملین احمدی دنیا میں موجود ہے جو صرف امن، محبت اور پیار کا پر چار کرنے والا ہے۔“ مہمانوں کے تاثرات : 212 الفضل انٹر نیشنل۔14 تا20 نومبر 2008ء صفحہ نمبر 2) اس موقع پر آنے والے معزز مہمانوں نے اپنے تاثرات اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔Mr۔Harald Bonjn کے تاثرات: جرمنی کے سفارت خانے سے آئے ہوئے ان کے وزیر Mr۔Harald Bonjn نے کہا کہ وہ حضور انور کے خطاب سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے حضور انور کی خدمت میں درخواست کی کہ جب حضور جرمنی تشریف لائیں تو وہاں کے میڈیا سے بھی یہ خطاب فرمائیں۔حضور انور نے موصوف کو فرانسیسی اور انگریزی زبان میں جماعت کا تعارفی اور اسلام اور امن کے موضوع پر جماعتی تیار شدہ لٹریچر عطا کیا۔میئر کی کیبنٹ کا ایک نمائندہ: میئر کی کیبنٹ کے ایک نمائندے نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہمیں اسی طرح کا دین چاہیے جو حضور نے بیان فرمایا ہے دوسرا اسلام نہیں چاہیے جو 66 دوسرے مسلمان پیش کرتے ہیں۔“ ☆ (الفضل انٹر نیشنل۔14 تا20 نومبر 2008ء۔صفحہ نمبر 10) اس با برکت تقریب میں شامل مہمانوں خصوصاً خواتین نے اس بات کا اظہار کیا کہ اسلام کی حسین تعلیم جو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آج پیش کی ہے ہمیں پہلے اس کا پتہ ہی نہیں تھا۔اسلام کے ابتدائی دور میں مسلمانوں پر اتنے ظلم ہوئے اور مسلمان عورتوں پر بھی ظلم ہوئے ہیں۔☆ مہمانوں نے یہ بھی کہا ہمیں آج اس بات کا علم ہوا ہے کہ اسلام Synagogue کی حفاظت کی بھی تعلیم دیتا ہے۔یہ تو دیکھنے میں آیا ہے کہ ان کو جلایا گیا یہ نہیں سنا تھا کہ ان کی حفاظت کی تعلیم بھی اسلام میں موجود ہے۔