تأثرات

by Other Authors

Page 226 of 539

تأثرات — Page 226

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء آسٹریا، پولینڈ اور ہنگری کے وفود کے تاثرات: 201 آسٹریا سے سولہ، پولینڈ سے ایک اور ہنگری سے دو افراد پر مشتمل وفد جلسہ سالانہ جرمنی میں شامل ہوا۔ہنگری کے ایک نو مبائع دوست سلمان احمد صاحب در اصل موری طانیہ سے تعلق رکھتے ہیں اور بڑا پسٹ کی انجینئر نگ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔انہوں نے کہا کہ: حضور انور سے ملاقات میری زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 7 تا 13 نومبر 2008ء صفحہ نمبر 12 انہوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ہنگری میں احمدیت کی ترقی کے لیے دعا کی درخواست کی جس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ: ہنگری جاتے ہوئے جماعت کا عربی لٹریچر لے جائیں۔یہ دوست آگے اپنے عرب دوستوں کو تبلیغ کریں۔ان کی تبلیغی ضروریات کو پورا کریں۔یہ اپنے ساتھیوں کو ایم ٹی اے دکھا ئیں۔جو بھی رابطے ہوں ان کو احمد یہ ویب سائٹ کے بارہ میں بتا ئیں۔ایم ٹی 66 اے کی فریکوئنسی کے بارہ میں بتائیں۔“ انہوں نے اپنے قبول احمدیت کا واقعہ یوں بیان کیا: الفضل انٹر نیشنل 7 تا 13 نومبر 2008ء۔صفحہ نمبر 12) 'MTA پر عربی پروگرام دیکھے ہیں۔مبلغ سلسلہ سے ملاقات ہوئی۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری ساری فیملی احمدی ہے۔“ افضل انٹر نیشنل - 7 تا 13 نومبر 2008ء صفحہ نمبر (12) بلغارین (Bulgarian) وفد سے ملاقات اور ان کے تاثرات : بلغاریہ سے جلسہ سالانہ جرمنی 2008ء میں ستر (70) افراد کا وفد شامل ہوا جس میں احمد یہ احباب کے ساتھ غیر از جماعت احباب بھی شامل تھے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے وفد کو دیکھتے ہی بڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ما شاء اللہ! بہت بڑا وفد ہے بلغاریہ کا۔کچھ پرانے احمدی ہیں جو پہلے بھی جرمنی کے جلسہ میں شامل ہونے کے لیے آتے رہے ہیں اور کچھ نئے چہرے نظر آرہے ہیں۔جو پہلی دفعہ آئے ہیں وہ اپنے ہاتھ کھڑے کریں! (اس پر نصف کے قریب احباب نے ہاتھ کھڑے کیے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ناقل ) ان کو جلسہ کیسا