تأثرات — Page 174
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء خطاب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ: 155 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے تو مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ قیمتی وقت نکال کر تشریف لائے پھر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے احمدیت کا تعارف پیش فرمایا اور اسلام کی حقیقی تصویر ان کے سامنے رکھی کہ اسلام تشدد اور دہشت گردی کا نہیں بلکہ یہ تو دراصل سلامتی اور امن کا مذہب ہے اور جماعت احمد یہ اسی امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔چنانچہ آپ نے فرمایا: ”یہاں کی جماعت آج خلافت کے سوسال پورے ہونے پر خوشی منا رہی ہے۔دراصل ہماری کمیونٹی، اسلام کے اندر ایک ایسی کمیونٹی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کہلاتی ہے۔یہ جماعت پیشگوئیوں کے مطابق معرض وجود میں آئی۔اس کا کام محبت ،امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔“ مہمانوں کے تاثرات : الفضل انٹر نیشنل 22 تا 28 اگست 2008ء صفحہ 11) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شرف پانے والوں اور خطاب سننے والوں میں سے ہر ایک نے اپنے اپنے رنگ میں تاثرات کا اظہار کیا۔فیڈرل ممبر پارلیمنٹ جسم کیری جیانس نے کہا کہ: ”حضور میرا گھر آپ کا گھر ہے۔“ الفضل انٹرنیشنل 22 تا 28 اگست 2008ء صفحہ نمبر (12) مختلف مہمانوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: ہم نے آج تک جہاد کی ایسی پر معارف تشریح اور وضاحت نہیں سنی ، حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطاب بہت پر اثر تھا اور معلومات سے بھر پور تھا، حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت اچھی تعلیم دی ہے، حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطاب نے ہمارے دلوں پر بہت گہرا اثر ڈالا ہے، ہمیں اور ہماری سوسائٹی کو ایسے ایڈریس کی ضرورت تھی، ہمیں اس پروگرام سے بہت خوشی ہوئی۔ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے، یہ ایک بہت اچھی شام ہے جو ہم نے گزاری ہے اور آج کی شام ہمیں ہمیشہ یادر ہے گی۔“ الفضل انٹر نیشنل - 22 تا 28 اگست 2008ء صفحہ نمبر (12)