تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 96 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 96

تصدیق براہین احمدیہ ۹۶ نے رکھے ہیں تو دوسرے قسم کے حیات کے اسباب بھی چین وستُو میں ضرور رکھے ہیں۔قرآن میں دونوں محاوروں کو علیحدہ علیحدہ بیان کیا گیا ہے سنو! اول جسمانی حیات اور جسمانی زندگی کی نسبت فرمایا ہے۔وَمَا أَنْزَلَ اللهُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ مَّاءٍ فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا (البقرة : ۱۲۵) وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءَ مُبْرَكًا فَأَنْبَتْنَابِ، جَنْتٍ وَحَبَّ الْحَصِيْدِ وَالنَّخْلَ بسِقْتٍ لَهَا طَلْعُ نَضِيدُ (ق: ۱۱،۱۰) رِزْقًا لِلْعِبَادِ وَأَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا كَذَلِكَ الْخُرُوجُ (ق:۱۲) اور روحانی زندگی ، دھرم اوکت حیاتی، ایمانی حیات اور دھرم جیون کے بارے میں فرمایا ہے۔يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ (الانفال: ۲۵) مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيُوةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (النحل: ٩٨) جیسے جسمانی زندگی کے واسطے جسمانی روح کی ضرورت ہے۔ویسے ہی ایمانی زندگی کے واسطے کسی ایمان سکھلانے والی بلکہ ایمان دینے والی روح کی ضرورت ہے۔اسی ایمان دینے والی روح کا تذکرہ اس آیت شریف میں ہے جس پر مکذب نے محض نا سمجھنے سے اعتراض کیا ہے اصل ے اتارا اللہ نے بادلوں سے پانی اور زندہ کیا اس کے ساتھ زمین کو اس کے مرنے کے پیچھے۔ے اتارا ہم نے بادلوں سے پانی برکت والا پھر لگائے ہم نے اس کے ساتھ باغ اور اناج کاٹنے کے۔اور کھجور میں بلند جن کے خوشے نہ برتہ ہیں۔رزق ہے بندوں کے لئے اور زندہ کیا ہم نے اس کے ساتھ مردہ شہر کو اسی طرح نکلنا ہے ( یعنی زمین سے پھر نکلنا ہے) ے اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی بات سنو جب وہ تمہیں اس امر کی طرف بلاتا ہے جو تمہیں زندگی بخشے۔۵ جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہو ہم ان کو پاکیزہ زندگی بخشیں گے اور ہم ان کو اجر دیں گے ان کے اچھے کاموں کے عوض میں۔