تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 171 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 171

تصدیق براہین احمدیہ 121 ان آیتوں میں بیان فرماتا ہے۔وَلَقَدْرَاهُ نَزْلَةً أُخْرَى عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَى إذْ يَخْشَى السَّدْرَةَ مَا يَخُشُى (النجم ۱۴ تا ۱۷) ما یغشی کا ما بھی موصولہ اور معرفہ ہے مکذب براہین نے کم علمی سے کہہ دیا ہے کہ ہادی اسلام ما یغشی کا پتہ نہیں دے سکے۔یادر ہے یہ کلمہ ما کا عربی میں تفخیم اور تعظیم کے معنے دیتا ہے۔وہاں سدرۃ المنتھی میں جناب رسالت مآب فخر بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا دیکھا اپنے رب تعالیٰ کے بڑے بڑے نقش قدرت دیکھے۔کمالات انسانیہ کے حاصل کرنے کے نشانات کا نظارہ کیا جیسے فرماتا ہے۔مَازَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى لَقَدْ رَأَى مِنْ أَيْتِ رَبِّهِ الكَبْرَى (النجم : ۱۹،۱۸) مشرکو! اس مہربان ہادی کے منکر و! بت پرستو تم نے کیا دیکھا؟ جس کے دیکھنے کے بعد بت پرستی جیسے گڑھے میں ڈوب مرے۔بت پرستی کے لوازم و ہم پرستی اور جہالت میں مبتلا ہو گئے نہ کوئی تمہارے ملک میں تمدن کا قاعدہ نہ معاشرت کا اصل نہ سیاست کا ڈھنگ اور نہ روحانی تعلیم کا ذریعہ نہ حقیقی عزت اور فخر کا تم میں وسیلہ۔افَرَ يَتُمُ اللَّهَ وَالْعُزَّى وَمَنُوةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى (النجم :۲۱،۲۰) ذرا غور تو کرو۔انصاف سے کام لو۔عقل کو بریکار نہ رکھو۔اس عجیب و غریب تفرقہ پر نگاہ تو کرو۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سدرۃ المنتھی تک پہنچنے کا نتیجہ کیا ہے؟ اور تمہارے لات اور عزی اور منات کی پرستش کا ثمرہ کیا ہے؟ ایک وہ تو حید کا واعظ سچے علوم کا معلم ، قوم کو ذلت اور ادبار سے لے اور یقینا اس نے اسے بار دیگر دیکھا (یعنی نظر ثانی کی ) سدرۃ المنتھی کے پاس (سب سے بڑی بیری) جس کے پاس جنة الماوی ہے۔اس سدرہ ( بیری) کو بڑے اعلیٰ درجہ کے انوارڈھانکے ہوئے ہیں۔ے اس کی آنکھ نے کجی نہیں کی اور غلطی نہیں کھائی۔ضرور اپنے رب کے بڑے بڑے نشانات دیکھے۔سے واہ تم نے تو لات و عزی ہی کو دیکھا اور منات کو جو تیسرا اور سب سے گیا گزرا ہے۔