تصدیق براھین احمدیہ — Page 95
تصدیق براہین احمدیہ ۹۵ کیا ثبوت اس امر کا کہ روح ایسی چیز ہے جیسے وید نے بیان کیا؟ مکذب - آیت شریف يَتَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ (بنی اسرائیل: ۸۶) پر جس قدر کلام کیا ہے اب اسے لیتا ہوں ناظرین ذرا غور سے دیکھیں۔مکذب۔اب ناظرین پر یہ امر ہو یدا کرتا ہوں کہ قرآن نے روح کی بابت کون سی نئی تعلیم فرمائی ہے۔سورہ بنی اسرائیل يَنتَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِرَيْ (بنی اسرائیل:۸۶) اے محمد اگر تجھ سے روح کی بابت سوال کریں۔کہو مجمل جواب کہ خدا کا حکم یا حکمت۔اس سے بھی ثابت ہے کہ روح انادی ہے۔مگر سمجھنا آسان نہیں تھا۔اس واسطے خلقت کو حیرانی میں ڈالا۔صریحا ثابت ہے کہ جب سے حاکم ہے تب سے حکم ہے۔کیونکہ خدائے قدیم کا حکم و علم و ارادہ قدیم ہے۔اور جب سے حکیم ہے تب سے حکمت ہے۔بلکہ با ہمی لازم وملزوم ہیں انتھی۔پھر مکذب صاحب نے بطور عادت قدیمہ کے کہا ہے۔جبکہ خود قرآن ہی اس معاملہ میں کم زبان ہے۔وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا (بنی اسرائیل : ۸۶) یعنی نہیں علم دیا تم کو مگر تھوڑا۔زیادہ اعتراض مت کرو۔اور مت پوچھو۔پھر ایک جگہ کہا ہے ” قرآن قاصر البیان ہے“۔پھر مرزا صاحب کو خطاب کر کے کہا ہے۔تم حقیقت روح بیان کرو۔اگر پدر نتواند پسر تمام کند۔پھر کہا۔سوائے اس آیت اور وہمی روایت کے اپنے سارے قرآن سے الخ ، غرض اس قسم کی بدتہذیبی سے کام لیا ہے کہ تمام عبارت کا نقل کرنا بھی مجھے اس لئے پسند نہیں کہ کہیں نقل کفر، کفر باشد کا مصداق نہ ہو جاؤں۔مكذب صاحب! آپ کو عربی دانی کا بڑا دعویٰ اور قرآن کے سمجھنے کا بڑا ادعا کیا اسی مایہ پر افتخار تھا ؟ کیا وید مقدس کو بھی اسی طرح سمجھا ؟ اگر اور کچھ نہیں آتا تھا تو اس آیت شریف کا ماقبل اور ما بعد ہی دیکھ لیا ہوتا ! آریہ صاحبان سنو! حیات دو قسم کی ہوتی ہے۔ایک جسمانی اور دنیوی اور دوسری روحانی یا اخروی۔پہلی قسم کی حیات حاصل کرنے کے سامان اگر جڑھ پدارتھ میں اللہ تعالیٰ