تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 93 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 93

تصدیق براہین احمدیہ ۹۳ اجزائے لا یتجری کی ہوئی ہے نہ ہوگی۔اس دلیل سے جو سائنس کی گواہی اور ہمارے مشاہدے سے ثابت ہے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ گئی کہ مادہ انادی نہیں۔بلکہ مخلوق ہے اور اس کا آدی مول ایشر ہے۔طرہ یہ ہے کہ تکذیب کے صفحہ ۲۷ سطر میں یہ بات مکذب صاحب خود مان چکے ہیں اور وہاں مادہ کو خدا کا بنایا ہوا کہا ہے جہاں کہا ہے۔اور مادہ خدا کے قبضہ قدرت میں انادی زمانے سے موجود ہے۔قدرت اور علم اور ارادہ قدیم سے ہے اور بموجب قاعدہ قدیم خدا اس کا بنانے والا ہے“۔میٹر یا مادہ عالم کے قدیم یا غیر مخلوق ہونے کی چوتھی دلیل بھی کچھ کم حیرت انگیز نہیں۔کیا تو اس لئے کہ مکذب نے آدم کے قصے میں قرآن کریم پر یہ اعتراض کیا ہے کہ قرآن تکرار کر کے پسے کو پیتا ہے۔اور خود مکذب نے روح کے قدم کی دلیل کو یہاں مکرر چھانا ہے۔اور کیا اس لئے کہ اس دلیل کا نتیجہ بطور سابقہ دلائل کے بیان کیا اور کیا اس باعث سے کہ اس دلیل کے اخیر میں باری تعالیٰ کو مادہ کا بنانے والا مانا ہے جیسے مذکور ہوا۔اور کیا اس لئے کہ اس کے آخر پر روح کو چین اور زندہ مرکب جڑ دیا ہے جس کو میٹر کے مسئلہ سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اس کی بحث اس سے پہلے گزر چکی۔اس چوتھی دلیل میں پہلے تو یہ کہا ہے۔نمبر ۴ ” جس وقت بیان کیا جاتا ہے۔دنیا کا پیدا کرنے والا خدا ہے تو فی الفور سوال پیدا ہوتا ہے کہ کہاں سے اور کس چیز سے۔محمدی جواب دیتے ہیں ” عدم میں سے بذریعہ قدرت خود کے بنایا۔انتهى مصدق۔ناظرین غور کریں کہ محمد یوں نے کہاں یہ جواب دیا ؟ کیا ان کے پاک قرآن میں ایسی بات ہے۔کیا ان کی حدیثوں میں یہ روایت ہوا ہے؟ کیا ان کے ائمہ کا قول ہے؟ کیا ان کے سلف یا صحابہ اور تابعین نے ایسا کہا؟ ہمارے آریا کچھ تو جواب دیں۔ہاں محمدیوں کے قول کے یہ معنے ہیں اگر انہوں نے کہا کہ یہ مادہ موجودہ زمانہ سے پہلے ایسا نہ تھا جیسا اب ہے۔بلکہ یہ مادہ معدوم تھا موجود بھی نہ تھا۔علاوہ بریں مادہ کو معدوم محض بلحاظ وجود خارجی کے کہا ہے۔والا